یورپی ملک میں موٹروے کاپل گرنے سے 22 افراد ہلاک، کئی زخمیموٹر وے کا 100 میٹر کا حصہ بھی تباہ ہو ا،کئی گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

14  اگست‬‮  2018

روم(آن لائن)اٹلی کے شمالی شہر گینوا میں موٹروے پل گرنے سے 22 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ، کئی گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا گیا ہے، پل گرنے سے اے ٹین موٹر وے کا 100 میٹر کا حصہ بھی تباہ ہو ا اور 300 فٹ کا گڑھا پڑ گیا۔ اطالوی بندرگاہی شہر جینووا کے قریب ایک موٹر وے پر قائم ایک پل منہدم ہو جانے کے واقعے میں

درجنوں افراد کی ہلاکت کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔ مقامی ایمبولنس سروس کے مطابق اس واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد درجنوں میں ہو سکتی ہے، جب کہ اطالوی وزیرِ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ایک بڑا سانحہ معلوم ہو رہا ہے۔منگل کے روز یہ پل مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے گیارہ بجے منہدم ہوا اور وقت وہاں بارش جاری تھی۔ مقامی پولیس کے مطابق اس پل کے انہدام کی وجہ سے بیس گاڑیاں متاثر ہوئی ہیں، جب کہ 22افرادکی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ اطالوی ٹی وی چینلز پر دکھائے جانے والے مناظر میں اس پل کے منہدم حصے اور ملبے کے ٹکڑے جگہ جگہ بکھرئے نظر آتے ہیں۔ یہ پل اطالوی موٹر وے A10 پر قائم تھا اور سن 60 کی دہائی میں تعمیر کیا گیا تھا۔مقامی حکام کے مطابق اس پل کی سن 2016 میں مرمت اور توسیع کا شروع کیا گیا تھا۔ کہا جا رہا ہے کہ انہدام کے وقت اس پل کی بنیادوں پر کام جاری تھی، جب کہ اس پل کی مسلسل نگرانی بھی کی جا رہی تھی۔ یہ بات اہم ہے کہ یہ موٹر وے فرانسیسی جنوبی ساحلی علاقوں اور اٹلی کے درمیان اہم ترین سڑک ہے۔ایک عینی شاہد نے سکائی اطالیا ٹی وی سے بات چیت میں کہا کہ میں نے آٹھ یا نو گاڑیوں کو اس پل پر سے نیچے گرتے دیکھا۔ یہ ایک تباہ کن منظر تھا۔ اطالوی ٹرانسپورٹ وزیر دانیلو تونینیلی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے ایسا لگتا ہے کہ یہ ایک بڑا سانحہ ہے۔جب کہ طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…