ٹرمپ کی ازدواجی زندگی آخری سانسیں لینے لگی، اہلیہ میلانیاطلاق کے لئے کمر بستہ، شوہر کو شرمندہ کرنے کیلئے کیا کرتی ہیں؟ بین الاقوامی میڈیا کے انکشافات

14  اگست‬‮  2018

واشنگٹن(آئی این پی )امریکی صدر کے سابق نائب اوماروسا نیومین نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا طلاق لینے کے لئے دن گن رہی ہیں،میلانیا شوہر کو شرمندہ کرنے کیلئے قصدا خلاف معمول لباس پہنتی ہیں،ٹرمپ کی ازدواجی زندگی آخری سانسیں لے رہی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابقہ نائب اوماروسا نیومین نے

امریکی رائے عامہ میں مباحث کی راہ ہموار کرنے والی “سرپِھرا” نامی کتاب میں کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ طلاق لینے کے لئے دن گن رہی ہیں۔نیومین نے کہا ہے کہ میلانیا ٹرمپ اپنے شوہر کو شرمندہ کرنے کے لئے قصدا خلاف معمول لباس پہنتی ہیں۔ ان کے لباس پر نگاہ ڈالنے سے ان کے اسٹال کی بغاوت کا واحد مقصد دکھائی دیتا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ میلانیا یہ اسٹائل اپنے شوہر کو سزا دینے کے لئے اختیار کئے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ ٹرمپ اپنے غلطیوں کا ازالہ کرنے کے لئے زبردستی اپنی اہلیہ کو مہاجرین کے مرکز میں لے کر گئے اسی وجہ سے میلانیا نے احتجاجا “مجھے حقیقتا کوئی پرواہ نہیں ہے” کی تحریر والی جیکٹ پہن رکھی تھی۔نیومین نے دعوی کیا ہے کہ ٹرمپ کی ازدواجی زندگی ایک چٹان کے کنارے پر آ گئی ہے اور میلانیا اپنے شوہر کے عہدہ صدارت کی مدت پوری ہوتے ہی طلاق لینے کی خواہش مند ہیں۔ جہاں تک میرا خیال ہے میلانیا دن گن رہی ہیں کہ کب ان کے شوہر کے عہدہ صدارت کی مدت پوری ہو اور وہ ان سے طلاق لیں۔واضح رہے کہ نیومین وائٹ ہاوس کے گنے چنے ایفرو۔ امریکن باشندوں میں سے ایک ہیں ۔ انہوں نے صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم میں فرائض ادا کئے اور انتخابات میں کامیابی کے بعد ٹرمپ کے نائب منتخب ہوئے تھے۔نیومین نے وائٹ ہاوس میں گزارے ہوئے دنوں کے بارے میں تحریر کردہ کتاب میں ٹرمپ کو “نسلیت پرست” ٹھہرایا ہے تاہم صدر ٹرمپ نے ان کے دعووں کی تردید کی ہے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…