ان 50نوجوانوں کو ہمارے پاس بھیج دیں سعودی عرب نے پاکستان کےکس علاقے کے نوجوانوں کیلئے شاندار اعلان کر دیا

10  اگست‬‮  2018

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سعودی عرب کی حکومت نے بلوچستان کے طلبا کیلئے سعودی عرب کی بہترین جامعات میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے 50 وظائف دینے کا اعلان کیا ہے یہ وظائف گریجویٹ اور انڈر گریجویٹ سطح پر طلبا کو دیئے جائیں گے تاکہ بلوچستان کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے غریب اور نادار طلبا کو سعودی عرب کی بہترین جامعات میں اعلیٰ تعلیم

کے حصول کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے میں مدد دی جا سکے ۔ ان وظائف کے تحت نہ صرف تعلیم بلکہ دیگر تمام اخراجات فراہم کیے جائیں گے بلکہ طلبا کو ماہانہ اعزازیہ بھی دیا جائے گااور ان وظائف کی تعداد اگلے سال سے دوگنی کر دی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبا کو تعلیم کی سہولیات فراہم کی جا سکیں ۔ اس سلسلے میں سعودی سفیر نے نواف بن سید المالکی نے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے پارلیمنٹ ہاؤس میں جمعہ کے روز ملاقات کی اور انہیں ان وظائف کے بارے میں آگاہ کیا ۔ سعودی سفیر نے بلوچستان کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے چیئرمین سینیٹ کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ چیئرمین سینیٹ کی ذاتی کاوشوں کی بدولت بلوچستان کے عوام کیلئے فلاحی کاموں کو مزید تقویت ملی ہے اور اس کے انتہائی مثبت نتائج برآمد ہونگے ۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کیلئے پاکستان اور سعودی عرب مل کر کوششیں کر سکتے ہیں اور خطے کا پائیدار امن ہی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے اور مسلمان ممالک کی سیاسی قیادت کو مل کر ان مسائل کو حل کرنا ہوگا جو ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں ۔چیئرمین سینیٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین بہتر تعلقات کے فروغ کیلئے سعودی سفیر کی کاوشیں لائق تحسین ہیں انہوں نے سعودی عرب کی حکومت کی

جانب سے بلوچستان کے طلبا کیلئے 50 وظائف کو 2019میں دگنا یعنی 100کرنے کے اعلان کا بھی خیر مقدم کیا اور شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے بلوچستان کے عوام میں پایا جانے والے احساس محرومی ختم کرنے میں مدد ملے گی اور بلوچستان کے طلبا کو بہتر ین جامعات میں تحقیق اور مطالعہ کے مواقع ملیں گے جس سے ان طلبا کی حوصلہ افزائی ہوگی اور مہارت کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر کثیر الثقافتی ماحول میں رہنے کا موقع ملے گا ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…