امریکہ نے ایک بار پھر بھارت نوازی کا ثبوت دیتے ہوئے ایسا بل منظور کرلیا کہ سب ہاتھ ملتے رہ گئے

2  اگست‬‮  2018

واشنگٹن(آن لائن) امریکی سینیٹ نے ایک بار پھر بھارت نوازی کا ثبوت دیتے ہوئے روسی ہتھیار خریدنے پر بھارت کیخلاف عائد پابندیاں ختم کرنے کا دفاعی بل حتمی طور پر منظور کرلیا ہے‘امریکی سینیٹ میں روسی ہتھیار خرید نے پر بھارت کیخلاف پابندیاں ختم کرنے کا دفاعی بل (نیشنل ڈیفنس آتھورائزیشن ایکٹ 2019) منظور کرلیا گیا۔

جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دستخط کیلئے بھجوا دیا گیا ہے‘قبل ازیں یہ بل امریکی ایوانِ نمائندگان سے منظور کیا جاچکا تھا۔ بھارت پر پابندیاں ختم کرنے سے متعلق بل کی منظوری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کا کہنا تھا کہ وہ سینیٹ میں حزبِ اقتدار اور حزبِ اختلاف، دونوں کی جانب سے افہام و تفہیم کے ساتھ یہ بل منظورکرنے پر بے حد مسرور ہیں کیونکہ یہ بل امریکی اتحادیوں اور شراکت داروں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے ہے‘یہ اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان پالیسیوں کو ذمہ دارانہ طور پر نافذ کرتے ہوئے اپنی کارکردگی اوراحتساب کی روایت پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔واضح رہے کہ امریکی دفاعی بل میں عسکریت پسندوں کیخلاف اپنے علاقے کا دفاع کرنے کیلئے افغان سیکیورٹی فورسز کی صلاحیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے حقانی نیٹ ورک کا ذکر بھی کیا گیا۔دوسری جانب دفاعی بل میں دوستانہ ممالک کو سرحدی سیکیورٹی آپریشن کے لئے دی جانے والی رقم کی شرائط بھی موجود ہیں،امریکا مسلح فورسز کی صلاحیت کو بڑھانے اور ان کی حمایت کے لئے پاکستان کو سیکیورٹی رقم فراہم کرسکتا ہے تاکہ وہ سکیورٹی میں اضافہ کرسکے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…