امریکی پابندیوں کا مقصد ایرانی نظام کا سقوط اور ایران کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنا ہے،روحانی

23  جولائی  2018

تہران(این این آئی)ایرانی کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ان کا ملک خلیجی ریاستوں بالخصوص سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے ساتھ کشیدگی ختم کرنے اور تعلقات کو معمول پرلانے کی کوشش کررہا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ایرانی سفارت کاروں کے ایک اجلاس سے خطاب میں صدر روحانی نے ملک کو درپیش حالات کے تناظر میں علاقائی قوتوں سے تعلقات بہتر بنانے کو وقت کی ضرورت قرار دیا۔صدر روحانی نے امریکی صدر کی پالیسی کو شدید تنقید کا

نشانہ بنایا اور کہا کہ امریکا کی ایران پر پابندیوں کا مقصد ایرانی نظام کا سقوط اور ایران کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنا ہے۔ایرانی صدر نے ایک بار پھر آبنائے ہرمز کی بندش کی دھمکی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس کو سیاست کی ذرا بھی سمجھ بوجھ ہو وہ یہ نہیں کہہ سکتا کہ ہم ایرانی تیل کی برآمد کو روک دیں گے۔ ہمارے پاس بہت سے راستے ہیں جن میں سے ایک آبنائے ہرمز بھی ہے۔روحانی کے مطابق ان کی حکومت اس وقت پڑوسی خلیجی ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…