محبت اندھی ہوتی ہے !بھارتی عدالت نے محبت کرنے والے جوڑے کے خلاف کالج کا داخلہ منسوخ کرنے سے متعلق بڑا فیصلہ سنادیا

22  جولائی  2018

نئی دہلی(این این آئی)بھارت کی جنوبی ریاست کریالہ کی ایک عدالت نے مقامی کالج کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے محبت کرنے والے نوجوان جوڑے کا داخلہ بحال کردیا۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق کالج انتظامیہ کی جانب سے 21 سالہ لڑکے اور 20 سالہ لڑکی کو محبت کرنے پر تعلیمی ادارے سے بے دخل کردیا گیا تھا۔عدالت کے مطابق آزادی اور نجی معاملات کا خیال رکھنا چاہیے، تعلیمی ادارے کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ

محض محبت کرنے پر طالب علموں کا داخلہ منسوخ کردے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ محبت اندھی ہوتی ہے اور یہ انسانی جذبات سے جڑی ہے ٗان کی محبت سے تعلیمی ادارے کو نقصان نہیں پہنچا اور اس ضمن میں کوئی ثبوت بھی پیش نہیں کیے جاسکے ٗ اس لیے ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاسکتی۔سی ایچ ایم ایم کالج فار ایڈوانس اسٹیڈیز کے 21 سالہ طالب علم نے کورٹ میں پٹیشن دائر کی، جس میں کالج کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا، طالب علموں کے والدین نے بھی کالج کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا ٗکورٹ نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ کالج انتظامیہ طالب علموں کے مابین مثبت رحجان اور تدریسی عمل کو بہتر بنانے کیلئے اختیارات کا حق رکھتی ہے تاہم وہ انسانی فطرت میں شامل جذبات کو قابو کرنے کا حق نہیں رکھتی۔عدالتی فیصلے کے بعد لڑکی نے کالج میں تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا ٗ 21 سالہ لڑکے نے مذکورہ کالج سے تدریسی سلسلہ منقطع کرکے کسی دوسرے کالج میں داخلہ لینے کا ارادہ ظاہر کیا ہے ٗاس حوالے سے عدالت نے کالج کو ہدایت کی کہ لڑکے کا مکمل تدریسی ریکارڈ دو ہفتے کے اندر فراہم کیا جائے۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…