جرمنی نے دہشتگردی کے متاثرین کیلئے زر تلافی تین گنا

22  جولائی  2018

برلن( انٹرنیشنل ڈیسک)جرمن حکومت نے دہشت گردانہ حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے پسماندگان کے لیے زر تلافی تین گنا کر دیا ۔ اس فیصلے کا اطلاق ماضی میں ہوئے ایسے حملوں کے ہلاک شدگان کے اہل خانہ پر بھی ہو گا، جنہیں ایسی ادائیگیاں کی جا چکی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق جرمن حکومت نے کہا کہ دہشت گردانہ حملوں میں ہلاک ہونے والے ہر فرد کے گھر والوں کو تیس تیس ہزار یورو دیے جائیں گے۔

پہلے وفاقی حکومت کی طرف سے ایسے متاثرین کے اہل خانہ کو یک مشت دس ہزار یورو زر تلافی دیا جاتا تھا۔جرمن کمشنر برائے متاثرین ایڈگر فرانکے نے جرمن پارلیمان کے سال 2018 بجٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ متاثرین کے بہن بھائیوں کو پانچ ہزار یورو کے بجائے پندرہ ہزار یورو کا معاوضہ دیا جائے گا۔ایک جرمن روزنامے کو انٹرویو دیتے ہوئے فرانکے نے کہا کہ یہ رقوم 2016 میں برلن میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والے بارہ افراد کے لواحقین کو بھی فراہم کی جائیں گی اور ان شہریوں کے پسماندگان کو بھی، جو نیو نازی دہشت گرد گروہ این ایس یو کے حملوں میں ہلاک ہوئے تھے۔فرانکے نے مزید کہا کہ ملک سے باہر موجود جرمن شہری بھی اگر کسی دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہو جاتے ہیں، تو ان کے اہل خانہ بھی اس زر تلافی کے حق دار ہوں گے۔فرانکے کے مطابق تقریباتین سو گھرانوں کو یہ رقوم فراہم کی جائیں گی اور مستقبل میں اگر کسی دہشت گردانہ حملے میں کسی بچے کی ماں یا اس کا باپ ہلاک ہو جاتا ہے، تو اس کی امداد کے لیے فی کس 45 ہزار یورو اضافی بھی دیے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…