حج سے روکنے والی قطری حکومت خدا کے عذاب سے ڈرے، سلطان بن سحیم

22  جولائی  2018

دوحہ(انٹرنیشنل ڈیسک)قطری حکمراں خاندان کے سرکردہ رہ نما الشیخ سلطان بن سحیم آل ثانی نے شہریوں کو فریضہ حج کی ادائی سے روکنے کے حکومتی اقدامات کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ شہریوں کو فریضہ حج کی ادائی سے روکنا قطری حکومت کی گھٹیا اور شرمناک حرکت ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی ٹویٹس میں الشیخ سلطان بن سحیم نے کہا۔

سعودی عرب ہر سال دنیا بھر سے آنے والے لاکھوں اور قطر کے ہزاروں عازمین حج کی میزبانی کرتا اور انہیں ہرطرح کی سہولیات مہیا کرتا ہے مگر ہماری حکومت اپنے ہی شہریوں کو فریضہ حج کی ادائی سے روکنے کی گھٹیا حرکتوں کی مرتکب ہے۔ ہمیں سعودی عرب کی حج سہولیات کی مساعی کا خیر مقدم کرنا کرتے ہوئے الریاض کا شکر گذار ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ یہ امر کس قدر حیران کن ہے کہ قطری حکومت اپنے شہریوں کو فریضہ حج کی ادائی سے روکنے کی کوشش کررہی ہے۔ حکومت کا یہ اقدام گھٹیا حرکت ہے اور اس پر اس کا تاریخی محاسبہ ہوسکتا ہے۔انہوں نے قطرکے حکمرانوں کو خبردار کیا کہ وہ خدا کے عذاب سے ڈریں۔ انہیں شہریوں کو حج اور عمرہ کی ادائی سے روکنے پر اللہ کے ہاں بھی سخت پکڑ ہوگی۔ دنیا میں بھی ان کا نام ظالم حکمرانوں میں لکھا جائے گا اور ہمیشہ ان کا شمار تاریخ کے سیاہ باب میں ہوگا۔ تاریخ ایسی حکومتوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔ انہیں جلد اپنے جرائم کا حساب دینا ہوگا۔خیال رہے کہ الشیخ سلطان بن سحیم قطر کے حکمران خاندان کے رہ نما ہیں مگر وہ موجودہ حکومت سے سخت ناراض ہیں اور حکومت کی پالیسیوں پر شدید تنقید اور سعودی عرب کے موقف کی حمایت کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…