برطانیہ ، طالبان کے لیے بم بنانے اور سہولت کاری کرنے والے شخص 40سال قید کی سزا،مجرم خالد کا اعتراف جرم، حیرت انگیز انکشافات

21  جولائی  2018

لندن(آئی این پی)برطانوی عدالت نے طالبان کے لیے بم بنانے اور سہولت کاری کرنے والے شخص خالد علی کو 40 سال قید کی سزا سنادی،مجرم خالد نے اقرا رکیاکہ وہ برطانوی فوجیوں کا بھی قاتل ہے۔ بین الاقوامی ذرائع کے مطابق برطانوی عدالت نے طالبان کے لیے بم بنانے اور سہولت کاری کرنے والے شخص خالد علی کو 40 سال قید کی سزا سنادی۔

تفصیلات کے مطابق شمالی لندن سے تعلق رکھنے والے شخص کو برطانوی پولیس نے اپریل 2017 کو پارلیمنٹ کے قریب سے گرفتار کیا تھا جس کے پاس سے 3 چاقو برآمد ہوئے تھے۔خالد علی کو پولیس نے پارلیمنٹ کے باہر عوام پر چھریوں سے وار کرنے کے الزام میں بہت ہی ڈرامائی انداز میں گرفتار کیا تھا مگر تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ ملزم عالمی دہشت گرد تنظیم سے مسلسل رابطے میں ہے۔عدالت میں ہونے والی سماعت میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ خالد علی نے انگلینڈ میں پولیس، سیاستدانوں اور فوج پر حملے کیے اور اس نے طالبان کے لیے بم بھی بنایا۔افغانستان سے لندن آنے والے شخص کو منگل کے روز عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اس نے جج کے سامنے اپنے تمام جرائم کا اعتراف کیا جس کے بعد اسے برطانوی قوانین کے مطابق 40 برس قید کی سزا سنائی گئی۔ عدالت کی جانب سے جاری فیصلے میں جج نیکولس کا کہنا تھا کہ خالد علی نے خود اعتراف کیا کہ جب وہ 2012 میں 25 برس کا تھا تو وہ طالبان کے ساتھ کام کرتا تھا جس کے دوران اس نے برطانوی فوجیوں کو بھی قتل کیا۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…