فرعونوں کے زمانے کے تابوت سے آفت نکلنے کی خبریں،شدید خوف و ہراس،سنگ سیاہ سے تراشے گئے تابوت میں سے کیا نکلا؟فوج طلب، حیرت انگیزانکشافات

20  جولائی  2018

مصر(این این آئی) دو ہفتے پہلے مصر میں ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے اسکندریہ سے سنگِ سیاہ سے تراشا گیا ایک بہت بڑا تابوت کھود نکالا تھا جس کی عمر کا تخمینہ دو ہزار سال لگایا گیا تھا۔اس کے ساتھ ہی ملک بھر میں ایک افواہ جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔کیا اس تابوت کے اندر کوئی خوفناک بلا چھپی ہے جو نکل کر سارے ملک یا پھر ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی؟

میڈیارپورٹس کے مطابق جن ماہرین نے اسے کھولا ہے وہ کہتے ہیں کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے۔اس کی بجائے تابوت سے تین ڈھانچے برآمد ہوئے اور ساتھ ہی ایک ناقابلِ برداشت بدبو۔مصر کے محکمہ آثارِ قدیمہ نے تابوت کشائی کے لیے ماہرین کی ایک کمیٹی مقرر کی تھی۔انھوں نے تابوت کا ڈھکن دو انچ بھی نہیں اٹھایا تھا کہ تیز بدبو نے انھیں وہاں سے فرار ہونے پر مجبور کر دیا۔بعد میں تابوت کھولنے کے لیے فوج کی خدمات حاصل کی گئیں اور فوجی انجینیئروں نے تابوت کا بھاری ڈھکن اٹھایا۔محکمہ آثارِ قدیمہ کے سیکریٹری جنرل مصطفیٰ وزیری نے کہاکہ تابوت کے اندر سے تین لوگوں کی ہڈیاں نکلیں، یہ بظاہر ایک خاندان کی مشترکہ تدفین لگتی ہے۔ بدقسمتی سے ممیاں اچھی حالت میں نہیں ہیں اور صرف ان کی ہڈیاں بچی ہیں۔میڈیا میں آنے والے خدشات کے بارے میں کہ تابوت کھولنے سے فرعونوں کے زمانے کی کوئی آفت پھیل جائے گی، انھوں نے کہا کہ ہم نے اسے کھول لیا ہے، اور الحمدللہ دنیا ابھی تک اندھیروں میں نہیں ڈوبی۔ دو ہفتے پہلے مصر میں ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے اسکندریہ سے سنگِ سیاہ سے تراشا گیا ایک بہت بڑا تابوت کھود نکالا تھا جس کی عمر کا تخمینہ دو ہزار سال لگایا گیا تھا۔اس کے ساتھ ہی ملک بھر میں ایک افواہ جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔کیا اس تابوت کے اندر کوئی خوفناک بلا چھپی ہے جو نکل کر سارے ملک یا پھر ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی؟

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…