افغانستان میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر دوبارہ جنگ بندی کا امکان

20  جولائی  2018

کابل/واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا اور افغان حکومت کی جانب سے مشترکہ طور پر عیدالاضحیٰ کے موقع پر ایک مرتبہ پھر افغان طالبان کے ساتھ جنگ بندی کیے جانے کی کوششیں جاری ہیں۔اس سے قبل رواں برس جون میں افغانستان کے 3 ہزار مذہبی علما کی جانب سے فتویٰ دیا گیا تھا جس کے نتیجے میں افغانستان میں پہلی مرتبہ جنگ بندی عمل میں آئی تھی اور حریف جنگجوؤں کو ایک دوسرے کے

ساتھ گھلنے ملنے کا موقع ملا۔بعدازاں، افغان صدر اشرف غنی کی جناب سے 8 روزہ جنگ بندی کے اعلان کے بعد اس کی مدت میں مزید 8 روز کی توسیع کردی گئی تھی، جبکہ طالبان جنگجوؤں کو مفت طبی سہولیات اور انسانی امداد کی فراہمی کی پیشکش بھی کی تھی۔اس کے علاوہ افغان حکومت کی جانب سے طالبان قیدیوں کے اہل خانہ کو ملاقات کی اجازت بھی دی گئی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکہ کے سفارتی ذرائع کا کہنا تھاکہ عیدالاضحیٰ کی 3 روزہ تعطیلات کے موقع پر افغان حکومت طویل مدت کے لیے جنگ بندی کرنے کی خواہش رکھتی ہے۔متوقع طور پر ایک ماہ پر محیط آئندہ جنگ بندی کے دوران حکومت کی جانب سے دوبارہ طالبان جنگجوؤں کے لیے طبی سہولیات، انسانی امداد کی فراہمی اور قیدیوں کی اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت دی جائے گی۔خیال رہے کہ طالبان کی جانب سے طویل عرصے سے افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلاء کے حوالے امریکا سے براہِ راست مذاکرات کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے، لیکن وہ افغان حکومت کو اس مذاکراتی عمل کا حصہ نہیں بنانا چاہتے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…