جنگ کوریا میں ہلاک کچھ امریکی اہلکاروں کی باقیات کی واپسی جلد ہوگی، مائیک پومپیو

19  جولائی  2018

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ کوریا کی جنگ میں ہلاک ہونے والے کچھ امریکی اہل کاروں کی باقیات آئندہ چند ہفتوں میں واپس آ سکتے ہیں۔تاہم باقیات کی تعداد اور واپسی کی تاریخ کے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق پومپیو نے ٹیلی وژن پر دکھائی جانے والی وائٹ ہاؤس کی کابینہ میٹنگ میں کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں باقیات کی پہلی کھیپ ہمیں مل جائے گی۔ یہ ان کا وعدہ تھا اور اس لیے یقینی طور پر وہاں پیش رفت ہو رہی ہوگی۔دونوں ملکوں کے عہدے داروں نے اتوار اور پیر

کے روز شمالی اور جنوبی کوریا کی سرحد پر ملاقات کی تاکہ 1950 اور 1953 کے درمیان کوریا ئی جنگ میں ہلاک ہونے والے امریکی اہل کاروں کی باق?ات کی واپسی میں تعاون کو آگے بڑھایا جائے ۔محکمہ دفاع کے مطابق کوریا کی جنگ میں 36000 سے زیادہ امریکی اہل کار ہلاک ہوئے تھے جب ایک اندازے کے مطابق 7800 ابھی تک لاپتا ہیں۔لڑائی کسی امن معاہدے کی بجائے جنگ بندی کے معاہدے کے تحت ختم ہوئی تھی جس کا مطلب یہ ہے کہ دونوں کوریا تکنیکی اعتبار سے اب بھی حالت جنگ میں ہیں۔دونوں ملکوں کے درمیان فائر بندی معاہدے کی 65 ویں سالگرہ 27 جولائی کو ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…