متحدہ عرب امارات نے سیاحت کو فروغ دینے کیلئے ویزا فیس معاف کرنے کا اعلان کردیا، کون کون اس سہولت سے فائدہ اُٹھاسکے گا؟ تفصیلات جاری

17  جولائی  2018

دبئی(نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے سیاحت کو مزید فروغ دینے کے لیے 18 سال سے کم عمر بچوں کی ویزا فیس معاف کردی،نئے قانون سے سیاحتی لاگت میں کمی واقع ہو گی۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات نے سیاحت کو مزید فروغ دینے کے لیے 18 سال سے کم عمر بچوں کی ویزا فیس معاف کردی۔متحدہ عرب امارات کی انتظامیہ نے موسم گرما سے بھرپور لطف لینے کے لیے

خوش خبری کا اعلان کرتے ہوئے 18 سال سے کم عمر افراد کو ویزا فیس کی ادائیگی سے مستثنی قرار دے دیا۔یو اے ای کی کابینہ نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں سیاحت کی غرض سے آنے والے 18 سال سے کم عمر بچوں کی ویزا فیس معاف کردی گئی ہے یہ قانون ہر سال موسم گرما کے دوران 15 جولائی سے 15 ستمبر تک لاگا ہوگا، نیا قانون نہ صرف سیاحت پر آنے والے خاندانوں کے لیے کافی مددگار ثابت ہوگا بلکہ اس سے گھرانوں کی سیاحتی لاگت میں بھی کمی واقع ہوگی۔کابینہ کے اس فیصلے سے متحدہ عرب امارات کی عالمی سیاحت کے شعبہ میں حیثیت مزید نمایاں ہوگی اور یہ اقدام دنیا بھر کے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ بھی کرے گا۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کے ایئرپورٹس کے ذریعے ہرسال کروڑوں لوگ دنیا بھر کا سفر کرتے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق رواں برس کے صرف پہلے چار ماہ کے دوران 3 کروڑ 28 لاکھ مسافروں نے یو اے ای کے ایئرپورٹس کا استعمال کیا۔ بہت سے مسافر یو اے ای کے ہوٹلوں، یہاں سیاحوں کو ملنے والی بہترین سہولیات اور سارا سال جاری مختلف فیسٹیول سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔  متحدہ عرب امارات نے سیاحت کو مزید فروغ دینے کے لیے 18 سال سے کم عمر بچوں کی ویزا فیس معاف کردی،نئے قانون سے سیاحتی لاگت میں کمی واقع ہو گی۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات نے سیاحت کو مزید فروغ دینے کے لیے 18 سال سے کم عمر بچوں کی ویزا فیس معاف کردی۔متحدہ عرب امارات کی انتظامیہ نے موسم گرما سے بھرپور لطف لینے کے لیے خوش خبری کا اعلان کرتے ہوئے 18 سال سے کم عمر افراد کو ویزا فیس کی ادائیگی سے مستثنی قرار دے دیا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…