عراق، عیسیٰ مسیح ہونے کا دعویدار شخص پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

11  جولائی  2018

بغداد(انٹرنیشنل ڈیسک)عراق میں عیسیٰ مسیح ہونے کے دعویدار شخص کو عراقی پولیس نے گرفتار کر لیا،۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق عراق کی پولیس نے ایک ایسے شخص کو حراست میں لیا ہے جس پر عیسی مسیحی ہونے کا دعوی کرنے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔حالیہ ایام میں سوشل میڈیا پر ایک معمر شخص کی خبریں وائرل ہوئیں جن میں اسے ایک ریکارڈڈ فوٹیج میں خود کو مسیح قرار دیتے سنا اور دیکھا جا سکتا ہے۔گرفتاری کے بعد اس کی ایک دوسری فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں اس نے اپنی غلطی کا اعتراف کیا ہے اور کہا ہے اس نے مسیح ہونے کا

دعوی لاعلمی میں کیا تھا۔پہلی فوٹیج میں اس نے اپنا تعارف الدنیوی ھاشم سھم جبر کرایا اور کہا کہ حقیقت میں یسوع مسیح ہوں اور خدا نے زمین میں عدل وانصاف کے قیام کے لیے مامور کیا ہے۔ فوٹیج میں اسے صاف دکھائی نہیں دیا گیا تاہم اسے یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ مجھے تمام مذاہب کے لیے بھیجا گیا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی فوٹیج کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور عیسی مسیح ہونے کے نام نہاد دعوے دار کو بغداد کے قریب الکرخ کے مقام سے گرفتار کرلیا۔اس کی سوشل میڈیا پر آنے والی فوٹیج اور بیانات پر شہریوں نے طنزیہ تبصرے کرتے ہوئے اس کے دعوے کو مذاق میں اڑا دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…