چین ایک خطرہ”کی نئی شکل ہے،چین امریکا کا سب سے طاقتور حریف قرار، امریکی ماہرین نے حیرت انگیز تفصیلا ت جاری کر دیں

6  جولائی  2018

واشنگٹن (آئی این پی ) امریکی ماہرین نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے چین کیلئے نئی اصطلا ح “اقتصادی جارحیت ” دراصل امریکہ کی پرانی اصطلا ح “چین ایک خطرہ”کی نئی شکل ہے،امریکہ چین کو اپنا سب سے طاقتور حریف قرار دیتا ہے۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق امریکی وائٹ ہاوس کی قومی تجارتی کونسل کے ڈائریکٹر پیٹر ناورو نے حالیہ دنوں میں ” چین کی اقتصادی جارحیت امریکہ اور دنیا کی ٹیکنالوجی اور

علمی اثاثہ جات کے لیے خطرہ ہے ” کے عنوان سے ایک رپورٹ جاری کی ہے۔اس کے علاوہ بعض امریکی ذرایع ابلاغ سری لنکا میں چین کے ایک منصوبے کو بھی جارحیت قرار دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔تاہم تجزیہ نگاروں کے مطابق اگر امریکہ کے نام نہاد معیار سے بھی دیکھا جائے تو امریکہ نے دنیا کے بیشتر ممالک کے اندر اقتصادی حارحیت کی ہے۔نیویارک یونیورسٹی کے پروفیسر جیمز نوریٹ کے خیال میں اگر چین عالمی تجارت میں صرف اپنے مفادات پر توجہ دیتا رہیگا، تو بیشتر ممالک کو تجارتی خسارہ ہوگا ۔تاہم حقیقت یہ ہے کہ امریکہ کے علاوہ دوسرے اہم تجارتی ممالک اور چین کے درمیان اتنا بڑا تجارتی خسارہ موجود نہیں ہے۔چین ہمیشہ مشترکہ مفادات پر مبنی تعاون کر تا ہے جسکا دنیا کے دیگر ممالک کو بھی ادراک ہے۔کئی عشروں سے چین کیلئے “چین ایک خطرہ” “چین کا زوال ہوجانا “جیسے اصطلا حات سامنے آرہیہیں،تاہم نہ تو چین کا زوال ہوا اورنہ ہی کسی کی ترقی کے لیے خطرہ بنا۔جب کہ امریکہ چین کو اپنا سب سے طاقتور حریف قرار دیتا ہے۔تجزیہ نگاروں کے خیال میں چین اگر اسی طرح اچھے اندازے سے ترقی کرے گا ، تو یہ دنیا کی بڑی خدمت ہوگی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…