ٹرمپ کا نیٹو اتحادیوں کوخط،اپنی اپنی فوج پر زیادہ رقم خرچ کرنے کا مطالبہ

5  جولائی  2018

برسلز(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو کے سربراہان حکومت و مملکت سے اپنی اپنی افواج پر زیادہ رقم خرچ کرنے کا مطالبہ کیاہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیٹو کے رکن ممالک کا دفاعی بجٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے ایک اہم ترین موضوع ہے۔ رکن ممالک کے سربراہان کو عسکری اخراجات بڑھانے پر راضی کرنے کے لیے ٹرمپ نے ایک غیر معمولی انداز اپناتے ہوئے ذاتی طور پر خط لکھا ہے۔

گیارہ جون کو مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے ہونے والے سربراہی اجلاس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس دفاعی اتحاد کے ارکان سے ایک خط کے ذریعے مخاطب ہوئے ۔ ٹرمپ نے اپنے خط میں سربراہان حکومت و مملکت سے اپنی اپنی افواج پر زیادہ رقم خرچ کرنے کا مطالبہ کیا ۔ جن ممالک کو یہ خط ارسال کیا گیا ہے، ان میں جرمنی، کینیڈا، ناروے، بیلجیم، اٹلی، لکسمبرگ، ہالینڈ، پرتگال اور اسپین بھی شامل ہیں۔جرمن چانسلر میرکل کو ٹرمپ نے کچھ یوں مخاطب کیاکہ اپریل میں آپ کے دورے کے دوران ہم نے بات کی تھی کہ امریکا میں اس امر پر بے چینی بڑھتی جا رہی ہے کہ (نیٹو) کے چند رکن ممالک اپنے وعدے پورے نہیں کر رہے۔اس خط کے مطابق امریکی کانگریس بھی یقین دہانیوں کے باوجود دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ کرنے پر چند ارکان سے غیر مطمئن ہے۔ جرمنی کو بھیجے جانے والے خط میں سخت موقف اختیار کیا گیا ،امریکا پہلے کی طرح اب بھی یورپ کے دفاع پر زیادہ رقم خرچ کر رہا ہے، حالانکہ براعظم یورپ کی اقتصادی صورتحال اچھی ہے اور جرمنی کی بھی۔ سلامتی کے چیلنجز متنوع ہیں۔ اب یہ ہمارے لیے مزید قابل برداشت نہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…