ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی ذرخیز ہے ساقی ،3پاکستانی نوجوانوں نے ملک کا نام روشن کردیا ،شاہی محل برمنگھم میں کس ایوارڈز سے نوازا گیا؟

27  جون‬‮  2018

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کی جانب سے 3 پاکستانی نوجوانوں کو سماجی خدمات انجام دینے پر کوئنز ینگ لیڈرایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔گزشتہ روز شاہی محل بکنگھم پیلس میں کوئنز ینگ لیڈرزایوارڈ کی تقریب منعقد کی گئی، جس میں پاکستانی نوجوانوں ہارون یاسین، حسن مجتبیٰ اور ماہ نور سید کو کوئنز ینگ لیڈرزایوارڈ دیا گیا۔کوئنز ینگ لیڈرزایوارڈ کی تقریب میں پاکستان سمیت مختلف ممالک کے اْن تمام نوجوانوں کو اعزاز سے نوازا گیا۔

جو معاشرے میں مثبت تبدیلی کے لیے کوشاں ہیں۔یہ ایوارڈ کامن ویلتھ گروپ کے رکن ممالک کے ایسے نوجوانوں کی شناخت کرتا ہے جن کی عمر 18 سے 29 برس ہو اور وہ اپنی کمیونٹی میں کسی اہم سماجی کام کا بیڑا اٹھائے ہوئے ہوں، جو کسی کو جینے کی صحیح راہ اور امید دکھا رہے ہوں۔واضح رہے کہ پاکستانی نوجوان حسن مجتبیٰ زیدی ’’ڈسکورنگ نیو آرٹسٹس‘‘کے بانی ہیں جو آرٹ کے ذریعے بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارتے ہیں۔ وہ بچوں کو مفت آرٹ ٹریننگ دیتے ہیں اور اس کے ساتھ جو طلباء تعلیمی اخراجات نہیں اٹھا سکتے انہیں تعلیم بھی فراہم کرتے ہیں۔ہارون یاسین ’’اورینڈا‘‘ کے بانی ہیں جو قومی نصاب کو کارٹون سیریز میں بدل کر بچوں کے لیے پیش کرتے ہیں، جس کا نام تعلیم آباد ہے۔ ہارون اْن بچوں کو نصابی اور ڈیجیٹل تعلیم دینے کے لیے گامزن ہیں جن کے پاس علم حاصل کرنے کے لیے وسائل موجود نہیں ہیں۔ماہ نور ’’اسپریڈ دی ورڈ‘‘ کی بانی ہیں جو بچوں کے ساتھ زیادتی، جسمانی اور ذہنی دباؤ کو ختم کرنے کے لیے مختلف سرگرمیاں انجام دے رہی ہیں۔علاوہ ازیں ماہ نور ’خواجہ سرا سپورٹ‘ آرگنائزیشن سے بھی منسلک ہیں اور ان کے لیے فنڈز جمع کرتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…