کیا واقعی صنم بھٹو کی بیٹی آزادے حسین کی شادی غیر مسلم نوجوان کے ساتھ ہوئی؟ دولہا کون ہے اور اس کا کس ملک کے ساتھ تعلق ہے؟ حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پر آ گئیں

24  جون‬‮  2018

لندن (ویب ڈیسک) ذوالفقار علی بھٹو کی نواسی اور صنم بھٹو کی صاحبزادی آزادے حسین کی شادی کے حوالے سے ایک موقر قومی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ آزادے حسین کی شادی کسی غیر مسلم نوجوان کے ساتھ نہیں ہوئی ہے بلکہ آزادے حسین کے شوہر کا تعلق ان کے ننھیالی خاندان سے ہے اور وہ ایران سے ہے۔ واضح رہے کہ محترمہ نصرت بھٹو کا تعلق بھی ایران سے تھا،

نصرت بھٹو ذوالفقار علی بھٹو کی دوسری بیوی تھیں اور ذوالفقار علی بھٹو کی پہلی بیوی امیر بیگم کا تعلق ان کے خاندان سے ہی تھا۔ رپورٹ کے مطابق آزادے حسین کی لندن میں ہونے والی اس شادی میں بلاول بھٹو، ان کی بہنوں بختاور اور آصفہ کے علاوہ بے نظیر کے کزن طارق اسلام اور برطانوی دوست وکٹوریہ اور کچھ رشتہ داروں نے بھی شرکت کی۔ رپورٹ کے مطابق شادی میں شرکت کے لیے پیپلز پارٹی کے سرکردہ رہنماؤں کو بھی مدعو کیا گیا تھا لیکن اس شادی میں سابق پاکستان ہائی کمشنر واجد شمس الحسن ہی شریک ہوئے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سامنے آنے والی خبر میں کہا گیا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو کی نواسی آزادے حسین برطانیہ میں شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہو گئیں، صنم بھٹو کی بیٹی آزادے حسین ان تصاویر میں سرخ عروسی جوڑا زیب تن کیے ہوئے ہیں اور ان کے ساتھ ان کے شوہر ہیں۔ ان تصاویر میں آزادے حسین بالکل اپنی خالہ بے نظیر بھٹو کی کاپی لگ رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری رپورٹس کے مطابق اس شادی کی تقریب میں بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو نے بھی شرکت کی ہے، آزادے حسین کے شوہر کا نام ڈینس بتایا جا رہا ہے لیکن اس کی ابھی تک تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے۔ یہ شادی لندن کے ایک چرچ میں انجام پائی جس میں اہل خانہ اور قریبی دوستوں نے ہی شرکت کی جبکہ اس موقع پر ویڈیومیں بلاول بھٹو بھی نظر آ رہے ہیں مگراس ویڈیو کی صداقت کے حوالے سے کوئی حتمی خبر نہیں ملی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…