سعودی حکومت نے عازمین حج پر بڑی پابندی عائد کردی،اب پہلے یہ کام نہیں کیا تو سعودی عرب روانہ نہیں ہو سکیں گے،تفصیلات جاری

24  جون‬‮  2018

سعودی حکومت نے عازمین حج پر بڑی پابندی عائد کردی،اب پہلے یہ کام نہیں کیا تو سعودی عرب روانہ نہیں ہو سکیں گے،تفصیلات جاری اسلام آباد (این این آئی) سعودی حکومت نے عازمین حج کیلئے بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار دے دی ہے اب عازمین حج بائیو میٹرک تصدیق کے بغیر

سعودی عرب روانہ نہیں ہو سکیں گے ۔6سال سے کم عمر بچے اور 80 سال سے زائد بزرگ بائیو میٹرک سے مستثنیٰ ہیں اس حوالے سے وزارت مذہبی امور کے ترجمان عمران صدیقی نے بتایا کہ عازمینِ حج کی بائیو میٹرک تصدیق سعودی حکومت کی نامزد کمپنی “اعتماد ” کرے گی اور تمام عازمینِ حج کو فنگر پرنٹس/بائیو میٹرک سہولت مفت مہیا کی جائے گی ترجمان نے بتایا گیا وزارتِ مذہبی امور نے عازمینِ حج کی مرحلہ وار بائیو میٹرک کا شیڈول ترتیب دے دیا ہے اورعازمینِ حج کو اپنے شیڈول کے مطابق فنگر پرنٹس/ بائیو میٹرک تصدیق کرانے کی ہدایات جاری کی ہیں ۔ شیڈول کی معلومات موبائل میسج، ویب سائٹ اور حج ہیلپ لائن کے ذریعے مل سکے گی ترجمان کے مطابق وزارتِ مذہبی امور کی طرف سے عازمین حج کو موبائل میسج بھیجے جا رہے ہیں بائیو میٹرک تصدیق کیلئے اعتماد سینٹر جاتے ہوئے عازمین حج اپنے اصل شناختی کارڈ، بینک رسید اور پاسپورٹ فوٹو کاپی ہمراہ رکھیں وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کو ہدایت کی ہے کہ وہ صرف اور صرف اپنے شیڈول کے مطابق اعتماد کے دفتر پہنچیں۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…