مہذب یورپی ممالک سے دھتکارے گئے پناہ گزینوں کو ترکی نے گلے لگایا،اردگان

21  جون‬‮  2018

استنبول(انٹرنیشنل ڈیسک)ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ مہذب یورپی ممالک سے دھتکارے گئے پناہ گزینوں کو ترکی نے گلے لگایا، یورپی یونین پناہ گزینوں کے لئے امدادی رقوم فراہمی کا وعدہ پورا کرنے میں پوری طرح ناکام رہی ہے، ترکی مظلوموں مابین کبھی تفریق نہیں کرتا تاریخ گواہ ہے، ترکی پنا گزینوں کی پشت پناہی کا سلسلہ جاری رکھے گا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ترک صدراردگان نے کہا

یورپی یونین نے شامی پناہ گزینوں کی امداد کے لیے رقوم فراہم کرنے کا جو وعدہ کررکھا تھا وہ بھی ابھی تک پورا نہیں کیا ہے۔اردگان نے کہا ہے کہ ترکی نے تاریخ میں کبھی بھی مظلوموں کے درمیان کسی قسم کا کوئی امتیاز نہیں برتا ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ” یومِ پنا ہ گزینوں کے موقع پر اپنے تہنیتی پیغام میں کیا۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہر روز بحرہ روم میں رونما ہونے والے ٹریجڈی کے واقعات کی جانب توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ ترکی نے شام اور عراق میں رونما ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی وجہ سے اپنے ضمیر کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے پنا گزینوں کی پشت پناہی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔انہوں نے مغربی ممالک پر پناہ گزینوں کی پالیسی پر اپنے شدید ردِ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے وقت میں جب مغربی ممالک اپنے آپ کو خاردار تاروں کے پیچھے پناہ گزینوں سے محفوظ سمجھتے ہیں تو اسی دوران ترکی نے ساڑھے تین ملین شامی پناہ گزینوں سمیت کل چار ملین پناہ گزینوں کو اپنے ہاں تحفظ فراہم کررکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ یورپی یونین نے شامی پناہ گزینوں کی امداد کے لیے رقوم فراہم کرنے کا جو وعدہ کررکھا تھا وہ بھی ابھی تک پورا نہیں کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ترکی نے تاریخ کے کسی بھی دور میں بھی مظلوموں کے درمیان کسی قسم کا کوئی امتیاز نہیں برتا ہے۔انہوں نے عالمی یومِ پناہ گزین کے پناہ گزینوں کے مسائل کو حل کرنے میں مددگار ہونے کی تمان کی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…