افغان حکومت اور طالبان کے مابین طویل عرصہ تک جنگ بندی کرانے کیلئے ثالثی ،بڑی پیشکش کردی گئی

20  جون‬‮  2018

بانڈہ داؤدشاہ؍ کابل (این این آئی) افغان علماء کرام نے حکومت اور طالبان کے مابین طویل عرصہ تک جنگ بندی کرانے کے لئے ثالثی کا کردار ادا نبھانے کی پیشکش کردی ہے ۔ بدھ کے روز دارالحکومت کابل میں جید افغان علمائے کرام اورمذہبی سکالروں کا ایک اجلاس ہوا ، اجلاس کے بعدصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے علمائے کرام نے طالبان پر زور دیا کہ وہ حکومت کی طرف سے فائربندی کی پیشکش قبول کریں

اور افغان عوام کے وسیع تر مفاد کی خاطرطویل عرصہ تک فائربندی کا اعلان کرکے حکومت سے براہ راست مذاکرات کریں۔صوبائی کونسل کے ایک رکن اور جید عالم مولوی عطاء اللہ فیضان نے کہا کہ امن کسی بھی علاقے کی فلاح وبہبود اور ترقی کی ضمانت دیتا ہے اور افغان عوام امن کے لئے ترس رہے ہیں جس کے لئے اب وقت آگیا ہے کہ عملی اقدامات کئے جائیں۔ اْنہوں نے کہا کہ علمائے کرام حکومت اور طالبان کے درمیان ثالثی کے لئے تیار ہیں کیونکہ تین روزہ فائربندی سے ظاہر ہوا کہ پوری قوم اب امن اور استحکام چاہتی ہے۔ واضح رہے کہ طالبان نے عیدالفطر کے موقع پر ملک میں 17 سال بعد پہلی مرتبہ مکمل فائربندی کا اعلان کیا تھا جبکہ افغان حکومت نے فائربندی میں دس روز تک توسیع کردی ہے اور طویل عرصہ تک جنگ بندی اور طالبان سے براہ راست مذاکرات کے لئے کوشاں ہے۔ ادھر تین روز فائربندی کے خاتمہ کے بعد طالبان نے افغان سیکیورٹی فورسز پر حملے تیز کئے ہیں جس کی وجہ سے افغانستان میں خونریزی کے واقعات میں خطرناک حدتک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔  افغان علماء کرام نے حکومت اور طالبان کے مابین طویل عرصہ تک جنگ بندی کرانے کے لئے ثالثی کا کردار ادا نبھانے کی پیشکش کردی ہے ۔ بدھ کے روز دارالحکومت کابل میں جید افغان علمائے کرام اورمذہبی سکالروں کا ایک اجلاس ہوا ، اجلاس کے بعدصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے علمائے کرام نے طالبان پر زور دیا کہ وہ حکومت کی طرف سے فائربندی کی پیشکش قبول کریں اور افغان عوام کے وسیع تر مفاد کی خاطرطویل عرصہ تک فائربندی کا اعلان کرکے حکومت سے براہ راست مذاکرات کریں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…