چین کا افغانستان کے بارے میں دوٹوک اعلان،، فرانس سمیت تمام یورپی ممالک کو بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میں شرکت کی دعوت دیدی

19  جون‬‮  2018

بیجنگ(آئی این پی)چین افغانستان کے صدر اشرف غنی کی جانب سے ملک میں امن کے لئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کرتا ہے اور اس توقع کا اظہار کرتا ہے کہ فریقین کے درمیان جنگ بندی کا اعلان مفاہمت کی طرف لے جائے گا ۔ ہم نے اس بات کو خاص طور پر محسوس کیا ہے کہ افغان حکومت نے طالبان کے ساتھ جنگ بندی کے مسئلہ پرمذاکرات آگے بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار منگل کو یہاں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شو آنگ نے باقاعدہ پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔ ترجمان نے کہا کہ ہم افغان تنازعہ کے تمام فریقین پر زور دیتے ہیں کہ وہ مذاکرات اور سیاسی بات چیت کے ذریعے اندرونی مفاہمت اور امن کو کامیاب بنائیں ۔ چین امن اور مفاہمتی عمل کی مکمل حمایت کرتا ہے اور وہ افغانستانمیں جلد از جلد امن کے قیام کے لئے تعمیری کردار ادا کرنے کاخواہش مند ہے ۔ فرانسیسی سینٹ کی طرف سے شاعء ہونے والی رپورٹ کا ذکر کرتے ہوئے جس میں بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میں شرکت کی خواہش ظاہر کی گئی ہے ترجمان نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ ایک کھلا اور بے مثال بین الاقوامی تعاون کا منصوبہ ہے ۔ یہ آپس کی مشاورت ، مشترکہ تعمیر اور مساوی فوائد پر مبنی ہے ۔ شریک ممالک اس میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں اور اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔ خاص شعبوں میں تعاون کے لئے ہم تمام فریقین کی سہولت کے لئے توجہ دیتے ہیں ۔ کھلے پن ، شفافیت ، عالمی معیار اور روابط کو برقرار رکھنے پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے ۔ ہم بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ کے طریقہ کار میں رہ کر فرانس سمیت یورپی ممالک کے ساتھ تعاون کے خصوصی شعبوں میں بات چیت کرنے کے خواہش مند ہیں ۔ جن میں موثر رابطے ، ترقی کی حکمت عملی اور اعلیٰ سطح پر دو طرفہ اعتماد کا حصول شامل ہے ۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…