مسئلہ کشمیر اور ایل او سی پر سیز فائر بارے دو طرفہ مذاکرات کیلئے متعددبار کوشش کی، زید بن رعد الحسین

19  جون‬‮  2018

جنیوا(آئی این پی) اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق زید بن رعد الحسین نے کہا ہے کہ گذشتہ 2برس میں مسئلہ کشمیر اور لائن آف کنٹرول پر سیز فائر بارے بھارت اور پاکستان کو مذاکرات کیلئے آمادہ کرنے کی متعددبار کوشش کی،پاک بھارت نے غیر مشروط رسائی دینے سے انکار کر دیا، کشمیر میں جارینسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مکمل چھان بین کے لیے خود مختار تحقیقاتی کمیشن بنایا جائے۔

مقتول کشمیری صحافی شجاعت بخاری بہادر اور امن کے لیے خاصے فعال شخص تھے۔بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق زید بن رعد الحسین نے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ انہوں نے گزشتہ 2 برس میں پاکستان اور بھارت کو مسئلہ کشمیر اور لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف صورتحال بہتر بنانے کے لیے مذاکرات پر آمادہ کرنے کی متعدد کوششیں کیں۔اقوام متحدہ کی جانب سے رپورٹ جاری کرتے ہوئے انہوں نے بیان دیا کہ پاکستان اور بھارت دونوں کی جانب سے غیر مشروط رسائی دینے سے انکار کے باعث اقوام متحدہ کو فاصلے سے نگرانی کرنی پڑی۔انہوں نے جینیوا میں موجود ہیومن رائٹس کونسل پر زور دیا کہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مکمل چھان بین کے لیے تحقیقاتی کمیشن بنانے پر غور کیا جائے۔اپنے بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے ہونے والے شجاعت بخاری کے قتل پر بہت دکھ ہوا، وہ انسانی حقوق کے لیے آواز بلند کرنے والے بہادر اور امن کے لیے خاصے فعال شخص تھے ۔

 

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…