الحدیدہ کی آزادی سے ایرانی ہاتھوں کو قطع کرنے کی راہ ہموار ہوگی‘ترجمان عرب اتحاد

19  جون‬‮  2018

ریاض (این این آئی)عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ یمن میں حوثی ملیشیا جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے اپنے جانی نقصان کو چھپانے کی کوشش کررہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ الحدیدہ شہر کو آزاد کرانے کے لیے لڑائی میں اور صعدہ کے محاذ پر حوثیوں کا بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔انھوں نے سوموار کو ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے

یمن مارٹن گریفتھس حوثیوں کو الحدیدہ کی بندرگاہ کا کنٹرول حوالے کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں لیکن حوثی جنگجوؤں نے ان کی درخواست کو یکسر نظر انداز کردیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ الحدیدہ شہر اور اس کی بندرگاہ کو حوثیوں کے قبضے سے آزاد کرانا یمنی حکومت کا قانونی حق ہے اور اس کی فوج کی ان کو واگزار کرانے کے لیے کارروائی اقوام متحدہ کی قرارداد نمبر 2216 کے عین مطابق ہے۔ان کا کہنا تھا کہ الحدیدہ کی آزادی سے ایرانی ہاتھوں کو قطع کرنے کی راہ ہموار ہوگی اور حوثیوں کو ملنے والے ایرانی ہتھیاروں کی اسمگلنگ کو روکا جاسکے گا۔ترکی المالکی نے صحافیوں کو بتایا کہ یمنی فوج الحدیدہ کے ہوائی اڈے پر جلد دوبارہ مکمل کنٹرول حاصل کرنے والی ہے۔انھوں نے عرب اتحاد کی جانب سے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ انسانی امداد مسلسل اور لڑائی کے باوجود الحدیدہ اور یمن کے دوسرے علاقوں میں پہنچ رہی ہے۔نیز عرب اتحاد یمن میں امدادی سامان کے داخلے کے لیے برّی ، بحری اور فضائی اجازت ناموں کے اجراء کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…