سعودیہ اور عرب ممالک کو نئی جنگ کا سامنا تنازعات اپنی جگہ۔۔ امریکہ، روس اور یورپی ممالک کے بعد عربوں کے تیل پر چین اور بھارت کی بھی رالیں ٹپکنے لگیں، دونوں ممالک نے دھماکہ خیز اعلان کر دیا

15  جون‬‮  2018

بیجنگ(این این آئی)بھارت اور چین کے درمیان شدید نوعیت کے سرحدی تنازعات پائے جاتے ہیں جن کے باعث کئی بار صورتحال جنگ کے دہانے پر پہنچ چکی ہے لیکن حیرتناک خبر یہ ہے کہ ان تنازعات کے باوجود دنوں ممالک نے تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کے خلاف مل کر محاذ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ چین اور بھارت جو کہ مجموعی طور پر تیل کی

عالمی برآمد کے تقریباً 17 فیصد حصے کے خریدار ہیں، نے خام تیل کی قیمتیں طے کرنے میں اوپیک کی من مانی کے خاتمے اور اس سے اپنی مرضی کے مطابق تیل کے سودے کرنے کے لئے اتحاد کا فیصلہ کیا ہے۔دونوں ممالک نے تیل کے خریدار ممالک کا ایک کلب تشکیل دینے کے لئے بیجنگ میں مذاکرات کا آغاز بھی کر دیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے تیل برآمد کرنے ممالک کی تو طاقتور تنظیم موجود ہے لیکن تیل خریدنے والے ممالک کی کوئی ایسی تنظیم نہیں جو ان کے مفادات کا تحفظ کر سکے۔ دو ماہ قبل بھارت کے وزیر تیل دھرمیندرا پردھان نے یہ تجویز دی تھی کہ تیل خریدنے والے بڑے ممالک کو بھی اپنی ایک تنظیم بنانی چاہئیے جو ان کے مفادات کا تحفظ کر سکے۔ چین اور بھارت کا اتحاد اس جانب پہلی اور اہم قدم قراردیا جا رہا ہے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ دونوں ممالک نے یہ فیصلہ ایک ایسے وقت پر کیا ہے جب تیل پیدا کرنے والے روایتی ممالک کے علاوہ امریکا کی جانب سے بھی تیل کی بڑے پیمانے پر پیداروار کی جا رہی ہے۔ اس صورتحال میں خریدار ممالک کے لئے روایتی رسد کے علاوہ امریکا کی صورت میں ایک اور تیل فروخت کرنے والا بڑا ملک دستیاب ہو گیا ہے۔ یہ صورتحال تیل بیچنے والے ممالک، خصوصاً مشرق وسطٰی کے تیل سپلائرز، کے لئے ایک سنجیدہ خطرے کے طور پر سامنے آ رہی ہے۔چین اور بھارت جو کہ مجموعی طور پر

تیل کیعالمی برآمد کے تقریباً 17 فیصد حصے کے خریدار ہیں، نے خام تیل کی قیمتیں طے کرنے میں اوپیک کی من مانی کے خاتمے اور اس سے اپنی مرضی کے مطابق تیل کے سودے کرنے کے لئے اتحاد کا فیصلہ کیا ہے۔دونوں ممالک نے تیل کے خریدار ممالک کا ایک کلب تشکیل دینے کے لئے بیجنگ میں مذاکرات کا آغاز بھی کر دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…