آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ کابل، طالبان کے موقف میں اچانک بڑی تبدیلی، جنگ بندی کا اعلان کس کے کہنے پر کیا؟ وضاحت کردی

13  جون‬‮  2018

کابل (این این آئی)افغان طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے ان اطلاعات کی تردید کی ہے کہ طالبان نے عید کے موقع پر جنگ بندی کا اعلان کسی اورملک کے کہنے پر کیا تھا ۔انہوں نے کہاکہ طالبان کی جانب سے عید کے تین دن کی جنگ بندی کے اعلان کے بعد میڈیا نے بے بنیاد پراپیگنڈے سے یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ طالبان نے کسی اور ملک کے مطالبے اور دباؤ پر تین روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ طالبان کی جانب سے جنگ بندی ان کی قیادت کا اپنا فیصلہ تھا تاکہ لوگ پر امن طریقے سے عید کی نماز اور دیگر رسوم پر امن ماحول میں ادا کر سکیں ۔انہوں نے کہاکہ عید کے موقع پر افغان فوجی اور حکومتی اہلکاروں ان علاقوں میں جانے کی اجازت ہوگی جو طالبان کے زیر کنٹرول ہیں ۔یاد رہے کہ افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے رمضان کی 27سے عید کے بعد پانچ روز تک یکطرفہ جنگ بندی کے اعلان کے بعد طالبان نے بھی تین روزہ جنگ بندی کااعلان کیا تھا جس کا پاکستان سمیت کئی اور ممالک نے خیر مقدم کیا تھا اور افغانستان میں لوگوں نے طالبان کے بیان کو سراہتے ہوئے زبردست خیر مقدم کیا تھا ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے منگ کو دورہ کابل کے دور ان بھی افغانستان میں حالیہ امن اقدامات کا خیر مقدم کیا تھا اس سے پہلے دفتر خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے بھی افغانستان میں حالیہ دنوں میں کئے گئے امن کیلئے اقدامات کو سراہا تھا ۔ افغان طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے ان اطلاعات کی تردید کی ہے کہ طالبان نے عید کے موقع پر جنگ بندی کا اعلان کسی اورملک کے کہنے پر کیا تھا ۔انہوں نے کہاکہ طالبان کی جانب سے عید کے تین دن کی جنگ بندی کے اعلان کے بعد میڈیا نے بے بنیاد پراپیگنڈے سے یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ طالبان نے کسی اور ملک کے مطالبے اور دباؤ پر تین روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…