ضرورت پڑتے ہی امریکہ کو ترکی کی یاد آگئی، ایران، شام اور روس گٹھ جوڑ کے خلاف ابتک کی سب سے بڑی پیش کر دی

6  جون‬‮  2018

واشنگٹن(آئی این پی)امریکی وزیر دفاع جم میٹس نے کہا ہے کہ ترکی نیٹو کے لئے فرنٹ لائن ملک کی حیثیت رکھتا ہے،امریکہ ترکی کے جائز مفادات کے لئے ضرور راستہ نکالے گا، منبچ میں ترکی کے سکیورٹی مفادات کے لئے کام کیا جا رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ کے وزیر دفاع جِم میٹس نے ترکی اور امریکہ کے اتفاق رائے کے حامل روڈ میپ کے بارے میں بات

کرتے ہوئے کہا ہے کہ “ترکی نیٹو کے لئے ایک فرنٹ لائن ملک کی حیثیت رکھتا ہے ۔ ہم ترکی کے جائز مفادات کے لئے کوئی راستہ تلاش کرنے پر مجبور ہیں”۔نیٹو وزرائے دفاع کے اجلاس میں شرکت کے لئے بیلجئیم کے دارالحکومت برسلز جاتے ہوئے میٹس نے طیارے میں اخباری نمائندوں کے سوالات کے جواب دیئے ۔ایک اخباری نمائندے نے میٹس سے سوال کیا کہ ترکی اور امریکہ کے درمیان منبچ کے موضوع پر طے پانے والے اتفاق رائے کا ،شام میں شامی ڈیموکریٹک فورسز کے نام سے سرگرم ، علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم YPG/PKK کے داعش کے خلاف ملک کے مشرق میں جاری آپریشنوں پر اثر پڑے گا یا نہیں۔سوال کے جواب میں جِم میٹس نے کہا کہ ترکی کے سکیورٹی مفادات کے لئے کام کیا جا رہا ہے۔ہفتے کے آغاز میں واشنگٹن میں ترکی اور امریکہ کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات کی یاد دہانی کرواتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اس حوالے سے کام کر رہے ہیں کہ نیٹو کے اتحادی ملک ترکی کے جائز سکیورٹی مفادات پر کس پہلو سے غور کیا جائے اور ان میں کس طرح اضافہ کیا جائے ۔جِم میٹس نے کہا کہ ترکی نیٹو کے لئے ایک فرنٹ لائن ملک کی حیثیت رکھتا ہے ۔ ایک ایسا فرنٹ لائن ملک کہ جو ایران اور روس کے تعاون سے اسد انتظامیہ کی خود اپنی عوام کے لئے پھیلائی گئی تباہی کے بالکل سامنے واقع ہے۔ ہم ترکی کے جائز مفادات کے لئے کوئی راستہ تلاش کرنے پر مجبور ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…