امریکہ میں غربت نے ڈیرے ڈال لئے، ٹرمپ کی پالیسیوں سے امریکی غریب سے غریب تر ہونے لگے، شہریوں کو بنیادی حقوق سے محروم،بے روزگار افراد کو سزا ، سپرپاورکی کیا حالت ہونیوالی ہے، اقوام متحدہ نے وارننگ جاری کر دی

3  جون‬‮  2018

جینوا(این این آئی) اقوام متحدہ کا ادارہ برائے انسانی حقوق نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ معاشی پالیسیوں کی وجہ سے امریکا میں غربت کا تناسب تیزی سے بڑھ رہا ہے جبکہ غریب مسلسل غریب اور دولت مندوں کو نوازنے کا سلسلہ جاری ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی خصوصی ایلچی برائے انتہائی

غریب فلپ ایلسٹن نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ امریکا کے غریب طبقوں کو مزید دیوار سے لگانے کے بجائے انہیں سیفٹی نیٹ میں شامل کرکے سماجی تحفظ فراہم کیا جائے اور ان کے مسائل کے سدباب کیلیے موثر حکمت عملی واضع کی جائے۔ رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ ٹیکس پالیسی ‘فنانشنل وینڈ فال’ کے باعث لاکھوں امریکی سماجی بہبود پر مشتمل مراعات اور ہیلتھ انشورنس سے محروم ہو گئے ہیں اور مذکورہ پالیسی سے متمدل اور امیر طبقہ ہی فائدہ اٹھا رہا ہے۔اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نے بتایا کہ امریکا میں انتہائی غربت نئی بات نہیں اور 1960 میں اس وقت کے صدر کی غربت کے خلاف جنگ میں اٹھائے گئے اقدامات قطعی طور پر نظر انداز کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ گزشتہ چند برسوں سے جان بوجھ کر غریب مخالف پالیسیاں مرتب کی جارہی ہیں جس سے شہری کو بنیادی حقوق سے محروم کردیا جائے، بے روزگار افراد کو سزا دی جائے، صحت کی بنیادی سہولیات کو شہری حقوق سے نکال کر ایسی مراعات بنادی جائے جس کی قیمت ہو۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…