کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات سے انکار

2  جون‬‮  2018

ٹورنٹو(سی پی پی)کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے نیفٹا معاہدے کے بارے میں امریکی شرطوں کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کا پروگرام منسوخ کر دیا۔ایرانی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ انھوں نے تجویز پیش کی تھی کہ اپنے دورہ واشنگٹن میں نیفٹا تجارتی معاہدے کے بارے میں مذاکرات مکمل کریں گے مگر امریکی نائب صدر مائیک پینس نے ٹیلیفون کے ذریعے ان سے کہا کہ صدر ٹرمپ سے اسی صورت میں

ملاقات ہو سکتی ہے کہ اس معاہدے میں5 سالہ نئی شق کا اضافہ کر دیا جائے۔امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے کہا گیا ہے کہ امریکہ ایک منصفانہ سمجھوتے کا حصول چاہتا ہے۔۔کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے، جو نیفٹا تجارتی معاہدے میں امریکی منظور نظر شق بڑھائے جانے کی مخالفت کرتے رہے ہیں، امریکی صدر سے اپنے ملاقات کا پروگرام منسوخ کر دیا ہے۔واضح رہے کہ امریکہ،میکسیکو اور کینیڈا کے درمیان نیفٹا معاہدے کا نفاذ 1994میں عمل میں آیا ہے۔

 

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…