حیران کن پیشرفت، روس کا شام سے ایرانی فوج کے انخلا ء کا اعلان ،فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ ایران کے کس دشمن ملک نے کیا تھا؟

2  جون‬‮  2018

ماسکو(سی پی پی)شام میں ایرانی فوجیوں کے انخلا سے متعلق روس اور اسرائیل کے درمیان مبینہ ڈیل کی اطلاعات کے جلو میں روس نے ایک حیران کن اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ شام میں موجود ایرانی فوج چند روز کے اندر اندر ملک چھوڑ جائے گی۔عرب خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں روسی مندوب فاسیلی نیپینزیا نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اسرائیل کی سرحد کے قریب شام کے جنوب مغربی علاقے سے ایرانی فوج کے انخلا کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

ایرانی فورسز چند ایام کے اندر اندر علاقہ خالی کردیں گی۔ایک سوال کے جواب میں روسی مندوب کا کہنا تھا کہ جنوب مغربی شام میں اسرائیل کی سرحد سے متصل علاقوں سے ایرانی فورسز کے انخلا سے متعلق میڈیا میں آنے والی رپورٹس میری نظر سے گذری ہیں۔ میرے علم کے مطابق جنوب مغربی شام سے ایرانی فورسز چند روز کے اندر اندر نکل جائیں گی۔قبل ازیں شام کے ایک با خبر عسکری ذریعے نے بتایا تھا کہ جنوبی شام کے شہر درعا سے ایرانی فورسز اور حزب اللہ ملیشیا نے انخلا پر آمادی ظاہر کر دی ہے جس کے بعد ایرانی جنگجوں کی واپسی شروع ہوگئی ہے۔ اپوزیشن کے ایک عسکری ذریعے نے بتایا کہ ایرانی فورسز کی درعا سے واپسی شروع ہوگئی اور بہت تھوڑی تعداد میں جنگجو اور اہلکار باقی رہ گئے ہیں۔ اگلے چند روز میں وہ بھی درعا سے نکل جائیں گے۔خیال رہے کہ درعا اور جنوب مغربی علاقوں سے ایرانی فورسز کے انخلا کا مطالبہ اسرائیل کی طرف سے سامنے آیا تھا جس کے بعد روس اور اسرائیل کے درمیان ایک معاہدہ بھی طے پایا جس کے تحت اسرائیل کی سرحد سے متصل علاقوں سے ایرانی فورسز کو نکالنے پر اتفاق کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…