کشمیر میں جنگ بندی میں توسیع ممکن،پاکستان امن چاہتا ہے تو خود کو بدلے ، مجاہدین کے تربیتی کیمپوں کو بند کرنا ہو گا، بھارتی آرمی چیف کی ہرزہ سرائی

26  مئی‬‮  2018

سرینگر(اے این این ) بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے ایک بار پھر پاکستان مخالف الزام تراشی کا سہارا لیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر امن او رشانتی قائم ہو۔بپن راوت نے پہلگام میں آرمی گڈول اسکول کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرحدوں پر پاکستان کی جانب سے لگاتار بلااشتعال فائرنگ جاری ہے جس سے سرحدوں پر رہ رہے عام لوگوں کو جانی و مالی نقصان ہورہا ہے۔

فوجی سربراہ نے کہا کہ اگر پاکستان امن کا خواہش مند ہے تو اسے سب سے پہلے خود کو بدلنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سب سے پہلے اپنی سرزمین پر جنگجوؤں کے ٹریننگ کیمپوں کو بند کرنا ہوگا جس سے یہ پیغام عام ہوگا کہ پاکستان بھی امن کا متمنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو چاہیے کہ وہ یہاں دراندازوں کو بھیجنا بند کردے تاکہ سرحدوں اور وادی میں امن و شانتی کا ماحول قائم ہوجائے۔ فوجی سربراہ نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین پر اس وقت جنگجوؤں کے بیشتر ٹریننگ کیمپ موجود ہیں جہاں جنگجوؤں کو تربیت دے کر اس پار دھکیلا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ وادی کی نوجوان نسل اعلی تعلیم حاصل کریں تاکہ وہ بھی ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ جنرل بپن راوت نے بتایا کہ ماہ صیام کے پیش نظر یک طرفہ جنگ بندی کا اعلان عوامی سہولیات کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ ہمارے مسلمان بھائی بہن بھی اس مقدس ماہ کے دوران ایک خوشگوار ماحول میں عبادت کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر امن و آشتی کا ماحول قائم رہا تو جنگ بندی معاہدے کو ماہ صیام کے بعد بھی وسعت دی جائے گی۔ فوجی سربراہ نے مزید کہا کہ اس دوران اگر جنگجوؤں کی طرف سے فوج اور عام شہریوں کو بلاجواز اور بلااشتعال طریقے پر نشانہ بنایا گیا تو ہم جنگ بندی معاملے پر از سرنوغور کریں گے۔بپن راوت نے پہلگام میں آرمی گڈول اسکول کے دورے پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا اگر میجر گگوئی حال ہی میں منظر عام آنے والے معاملے میں ملوث پائے گئے تو انہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ غلطی کسی سے بھی سرزد ہو وہ قابل معافی نہیں ہے ۔انکا کہنا تھا کہ اگر میجر نے کوئی جرم کیا ہوگا تو آپ یقین رکھیں ایسی سزا دی جائیگی جو دیگر لوگوں کیلئے عبرت بنے۔فوجی سربراہ کا کہنا تھاکہ وادی میں قیام امن کی شرط پر سیز فائر میں مزید توسیع کی جاسکتی ہے ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…