سعودی نوجوان کی نرس کیساتھ انتہائی خوفناک حرکت،لہولہان کرڈالا،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی کہرام برپا

26  مئی‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے ایک ہسپتال میں نسخے کے بغیر ادویات نہ دینے پر سعودی شہری نے کاﺅنٹر پر کھڑے فلپائنی میل نرس پر چھری سے حملہ کردیا اورا س کے بازو پر متعدد وار کرکے اسے بری طرح زخمی کردیا۔عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ 17مئی کے روز اس وقت پیش آیا جب 29 سالہ رولانڈو مینا سٹاف ڈیسک پر کھڑا اپنے کام میں مصروف تھا۔ واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے

کہ 23 سالہ سعودی شخص ایک دو بار کاﺅنٹر کے گرد چکر لگاتا ہے اور پھر رولانڈو پر حملہ آور ہوجاتا ہے اور اس کے بازو پر چھری سے متعدد وار کرتا ہے۔متاثرہ فلپائنی نرس کا کہنا تھا مجھے سمجھ نہیں آئی کہ اچانک یہ کیا ہوا۔ مجھے محسوس ہوا کہ شاید وہ مجھے مکا مارنے کی کوشش کررہا ہے لیکن پھر مجھے اپنے بازو میں شدید تکلیف محسوس ہوئی اور میں نے خون بہتا دیکھا۔ میں اپنے ساتھیوں کا شکرگزار ہوں جو فوری میری مدد کے لئے آئے اورمجھے  بچایا۔۔پولیس کی حراست میں موجود جنونی ملزم کا کہنا ہے کہ رولانڈو نے اسے نسخے کے بغیر ادویات دینے سے انکار کردیا تھا جس پر وہ مشتعل ہوگیا اور اس پر حملہ کردیا۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ قانون اور اصول کا معاملہ ہے کہ ڈاکٹر کے لکھے ہوئے نسخے کے بغیر کسی بھی شخص کو ادویات نہیں دی جاسکتیں۔ انتظامیہ نے نرس پر حملے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے ملزم کے خلاف سخت ترین کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔واضح رہے کہ دنیا بھر سے کئی ہزار افراد سعودی عرب میں میڈیکل کے شعبے سے وابستہ ہیں ۔

 

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…