خدا کے ہاں ایران کا کوئی متبادل نہیں،عسکری مشیر خامنہ ای کا دعویٰ

24  مئی‬‮  2018

واشنگٹن(این این آئی)ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر برائے عسکری امور یحییٰ رحیم صفوی نے دعویٰ کیا ہے کہ اللہ کے ہاں ایران کا کوئی متبادل نہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے دعویٰ کیا کہ کرہ ارض پر موجود 194 ممالک میں ایران واحد ملک ہے جو حقیقی معنوں میں قرآن پاک کی تعلیم کے مطابق قائم ہے۔ صفوی نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ کے

بیانات عقل وفہم سے بھی ماورا ہیں۔ خطے اور پوری دنیا نے امریکی بلیک میلنگ اور دھمکی آمیز سیاست کو مسترد کردیا ہے۔میجر جنرل رحیم صفوی نے کہا کہ چالیس سال سے جاری سازشوں کے باوجود ایران بہ حیثیت ملک اور ایرانی بہ حیثیت قوم پہلے سے زیادہ مضبوط ہوئے ہیں۔ انہوں نے الزام عاید کیا کہ خطے میں مداخلت کا الزام عاید کرنے والا امریکا خود سات سمندر پار سے مشرق وسطیٰ میں مداخلت کر رہا ہے۔ خطے میں ایران کے بڑھتے اثر ونفوذ کو کم کرنے اور ایران کے اقتصادی مفادات کو نقصان پہنچانے کی امریکی سازشیں بری طرح ناکام ہوئی ہیں۔امریکی وزیر رجہ کی طرف سے ایران پر 12 شرائط عاید کیے جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے سپریم لیڈر کے مشیر نے کہا کہ امریکی مداخلت کار اور مغربی ایشیا میں ظلم کو فروغ دینے کے مرتکب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عراقی شیعہ ملیشیا الحشد الشعبی کو اپنی مرضی کے مطابق کام کرنے کا حق ہے اور امریکا کو اس کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا کوئی حق نہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…