جوہانسبرگ،ڈکیتی مزاحمت پر پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم کے سابق کھلاڑی بھائی سمیت قتل،ایک زخمی

23  مئی‬‮  2018

شیخوپورہ/جوہانسبرگ(آئی این پی)جنوبی افریقہ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر سابق قومی ہاکی پلیئر ماسٹر رضا اور ان کے سگے بھائی جاں بحق ہو گئے۔جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ کے نواحی علاقے میں تین بھائی رضا المصطفی، رضا العطا اور رضا المرتضی کے گھر میں ڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں مزاحمت پر دو بھائی جاں بحق جب کہ ایک زخمی ہوگیا۔ مقتولین کے اہل خانہ کا کہنا ہے

کہ انہیں بتایا گیا کہ ڈکیتی رات کے اوقات میں ہوئی اور ڈاکو گھر میں گھس آئے، اس پر ایک بھائی نے مزاحمت کی تو ڈاکوں نے فائرنگ کر دی، جس سے دو بھائی موقع پر جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا جو وہاں کے ہسپتال میں زیر علاج ہے۔بدقسمت سابق ہاکی پلیئر چند روز قبل ہی والدہ کے انتقال کے بعد جنوبی افریقہ پہنچے تھے۔ دونوں میتیں جلد پاکستان لائی جائیں گی جن کی تدفین ان کے آبائی شہر شیخوپورہ میں ہو گی۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…