دریائے چناب پر بھارتی متنازع ڈیم کشن گنگا کی تعمیر، پاکستانی تحفظات پرعالمی بینک نےکیابڑا اعلان کر دیا؟

22  مئی‬‮  2018

نیویارک (این این آئی)عالمی بینک نے کہاہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آبی تنازع کا پرامن حل نکالنے کیلئے کوشاں ہے جس کیلئے اسلام آباد کے وفد کے ساتھ بات چیت کا آغاز کردیا گیا ہے۔عالمی بینک کی ترجمان ایلینا کرابان نے ایک انٹرویومیں کہاکہ عالمی بینک کے حکام نے پاکستانی حکام کے ساتھ 21 اور 22 مئی کو سندھ طاس معاہدے کی روشنی میں مذکورہ ڈیم کے مسائلے کے حوالے سے ملاقات کی۔

انہوں نے بتایا کہ ملاقات کے دوران پاکستان حکام کی جانب سے بھارتی ڈیم پر تحفظات زیرِ بحث آئے ٗ سندھ طاس معاہدے کی روشنی میں اس کا پْر امن حل نکالنے پر زور دیا گیا۔عالمی بین کی ترجمان نے سندھ طاس معاہدے کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ ایک اہم ترین بین الاقوامی معاہدہ ہے جو پاکستان اور بھارت کو اپنے عوام کی ضروریات پوری کرنے کے لیے حال اور مستقبل میں پانی کے موثر انتظام کے حوالے سے چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے ایک ضروری تعاون پر مبنی فریم روک فراہم کرتا ہے۔عالمی بینک نے کہا کہ یہ ملاقاتیں بھی پاکستان کی درخواست پر کی گئی ہیں ۔سندھ طاس معاہدے کی حفاظت کے بارے میں عالمی بینک نے کہا کہ تقریباً نصف صدی سے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے باوجود سندھ طاس معاہدہ قائم رہا، جبکہ اس نے آب پاشی اور ہائیڈرو پاور ڈیولپمنٹ کے لیے فریم ورک بھی فراہم کیا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…