جوہری ڈیل کے لیے یورپی حمایت ناکافی ہے، ایرانی وزیر خارجہ

21  مئی‬‮  2018

برسلز/تہران(این این آئی)ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے یورپی یونین کے توانائی کے شعبے کے سربراہ میگوئل اریاس کانتے کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا ہے کہ ایرانی جوہری ڈیل کو برقرار رکھنے کے لیے یورپی یونین کی حمایت ناکافی دکھائی دیتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی حکام کے ساتھ دو روزہ ملاقاتوں کے بعد یورپی یونین کے اعلیٰ اہلکار میگوئل اریاس

کانتے نے مغربی صحافیوں کو بتایا کہ یونین اس ڈیل کو پورا تحفظ دینے پر کار بند رہے گی اور کسی نئے سمجھوتے پر مذاکرات نہیں شروع کیے جائیں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں مہینے کی آٹھ تاریخ کو یورپی رہنماؤں کی اپیلوں کو نظرانداز کرتے ہوئے ایرانی جوہری ڈیل سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔ ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ بڑی یورپی کمپنیوں کی طرف سے ایران کے ساتھ تعاون نہ کرنے اور ایران چھوڑنے کا ممکنہ فیصلہ یورپی یونین کے اس وعدے سے مطابقت نہیں رکھتا، جو ہم سے کیا گیا تھا۔ ایران نے خبردار کر رکھا ہے کہ اگر اس کے مالی مفادات کا خیال نہ رکھا گیا تو وہ دوبارہ سے یورینیم کی افزودگی شروع کر دے گا۔دوسری جانب یورپی یونین کے اعلیٰ اہلکار میگوئل اریاس کانتے کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ ہمارا پیغام بہت واضح ہے کہ یہی جوہری معاہدہ کارآمد ثابت ہوگا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…