مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کا افتتاح اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے،پاکستان ڈٹ گیا،دوٹوک اعلان

19  مئی‬‮  2018

مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کا افتتاح اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے،پاکستان ڈٹ گیا،دوٹوک اعلان اسلام آباد /استنبول(این این آئی)سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں

امریکی سفارتخانے کا افتتاح اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے ٗاس وقت ہم مسلمانوں کو متحد ہونے کی ضرورت ہےاور اس نازک صورتحال میں ہماری مشترکہ آواز ہی سنی جا ئیگی ٗ فلسطین اور جموں وکشمیر دونوں خطوں کی صورتحال مہذب دنیا کے عالمی ضمیر کو جھنجوڑ رہی ہے۔ استنبول میں او آئی س سربراہ اجلاس سے قبل وزراء خارجہ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ نے اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ میں بیگناہ فلسطینوں کی شہادت پر صدر محمود عباس اور فلسطینی عوام کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اورکہا کہ فلسطین اور جموں وکشمیر دونوں خطوں کی صورتحال مہذب دنیا کے عالمی ضمیر کو جھنجوڑ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج بنیادی انسانی حق ہے۔فلسطینی القدس میں امریکی سفارتخانے کی منتقلی کیخلاف احتجاج کر رہے تھے، جو دنیا کے تمام مسلمانوں کیلئے ایک مقدس مقام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مسلمانوں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے اور اس نازک صورتحال میں ہماری مشترکہ آواز ہی سنی جائے گی،اس مقصد کیلئے امت مسلمہ کو متحد ہونا ہوگا۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…