ماہ رمضان ،ادب و احترام، فیاضی و سخاوت اور روحانی مشاہدہ نفس کا وقت ہے،امریکی وزیر خارجہ کے پیغام نے مسلمانوں کے دل جیت لئے

16  مئی‬‮  2018

واشنگٹن(سی پی پی )ماہ صیام کے آغاز کے موقع پر امریکہ کے وزیر خارجہ مائک پومپیو نے کہا ہے کہ وہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو امن اور رمضان المبارک کی برکتوں کے لیے دعاگو ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ رمضان کا مہینہ ادب و احترام، فیاضی و سخاوت اور روحانی مشاہدہ نفس کا وقت ہے۔ رمضان المبارک کمیونٹی سے محبت بانٹے کا بھی مہینہ ہے اور اکثر و بیشتر اس مہینے میں خاندان اور دوستوں سے

دوبارہ رابطے بحال کیے جاتے ہیں۔یہ مہینہ مسلمانوں کو یہ درس دیتا ہے کہ وہ ان لوگوں کی مدد کریں جو کم خوش نصیب ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ امریکہ اور دنیا بھر میں مسلمان اس مہینے کے دوران ہر روز اپنے معاشروں کے لیے عطیات دیں گے اور لاکھوں افراد خدمت اور اپنے ہمسائیوں کو کچھ لوٹانے کے لیے خصوصی انداز میں کام کریں گے۔اس ماہ کے دوران ہر سال دنیا بھر میں ہمارے بہت سے سفارت خانے اور قونصل خانے مسلمانوں اور دوسرے عقائد سے تعلق رکھنے والے افراد کو اکھٹا کرنے کے لیے خصوصی تقریبات منعقد کرتے ہیں جو امن ، استحکام اور خوشحالی کی منزل کے حصول کے ہمارے عہد سے وابستہ ہیں۔اس طرح کی تقریبات اور اشتراک ہماری سفارت کاری ، شرکت داری کے ذریعے مضبوط کمیونیٹز کے لیے راستہ ہموار کرنے اور تنوع کے احترام کے کلیدی پہلوں میں شامل ہیں۔میں اس ماہ کے آغاز کے موقع پران سب کے لیے ایک بہت خوش کن اور خوشحال رمضان کریم کی خواہشات کا اظہار کرتا ہوں ۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…