اسرائیلی فوج کے حملے میں تڑپ تڑپ کر جان دینے والی 8ماہ کی فلسطینی بچی لیلیٰ کی شہادت نے دنیا بھر کو جھنجوڑ کر رکھ دیا ،ماں نے اپنی ننھی بچی کے مرنے کی داستان سنائی تو عرش سے فرش تک سب کچھ ہل گیا

16  مئی‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی کے دوران ہونےوالے مظاہروں میں اسرائیلی فوج کے طاقت کے اندھا دھند استعمال سے ہرعمر کے شہری شہید ہوئے  ان میں کئی  کم سن بچے بھی شامل ہیں۔دو روز قبل اسرائیلی فوج کے تشدد سے شہید ہونے والوں میں ایک آٹھ ماہ کی شیر خوار لیلیٰ الغندور بھی شامل ہیں۔عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق لیلیٰ کی ماں نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے نہتے مظاہرین کے سروں پر زہریلی آنسوگیس

کی بارش برسا دی ۔ متاثرین میں اس کی بچی بھی شامل تھی جو بعدا ازاں ہسپتال میں دم توڑ گئی۔لیلیٰ کی ماں مریم الغندور نے کہا کہ لیلیٰ ان کی اکلوتی بیٹی تھیں۔ آنکھوں سے جاری آنسو پونچھتے ہوئے انہوں نے  کہا کہ صہیونی دشمن نے ان سے ان کی زندگی کی خوشی چھین لی۔مریم کا ایک بھائی جس کی عمر تیرہ سال اور دادی بھی زخمی ہوئی ہیں۔ زخمی لڑکے عمار کی عمر 13 سال بتائی جاتی ہے۔واضح رہے کہ اسرائیل کی اس بربریت پر دنیا بھر سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…