بھارت میں 2لاکھ 39ہزار لڑکیاں صنفی امتیاز کے باعث جاں بحق ، لڑکیاں پیدا ہوجائیں تو ان کیلئے وسائل اور توجہ دونوں انتہائی محدود ہے رپورٹ نے بھارت کے چہرے سے نقاب اتار دیا

15  مئی‬‮  2018

نئی دہلی( آن لائن)بھارت میں پانچ سال سے کم عمر کی 2 لاکھ 39 ہزار لڑکیاں محض صنفی امتیاز کی وجہ سے جاں بحق ہو جاتی ہیں۔ لینسنٹ میڈیکل جرنل میں شائع ہونے والی تحقیق میں محقق کریسٹفی گلیموٹو نے انکشاف کیا کہ اس رپورٹ میں پیدائش سے قبل ہونے والی ہلاکتیں شامل نہیں ہیں تاہم صنفی امتیاز کی بنیاد پر اسقاطِ حمل بھی شامل ہے اور اگر لڑکیاں پیدا ہوجائیں تو ان کے لیے وسائل اور توجہ دونوں انتہائی محدود ہوتی ہے۔

محقق کا کہنا ہے کہ صنفی امتیاز کا دائرہ کار صرف تعلیم اور ملازمت تک محدود نہیں بلکہ اس کی وسعت توجہ، بیماری سے بچا کی ویکسین اور لڑکیوں کی خوراک بھی شامل ہے۔مذکورہ رپورٹ کے لیے بھارت کے 640 اضلاع میں ایسے عناصر کا جائزہ لیا گیا جہاں 5 سال سے کم عمر لڑکیوں کو موت سے بچایا جاسکتا ہے۔تحقیق کے مطابق بھارت کی 35 میں سے 29 ریاستوں میں 5 سال سے کم عمر کی لڑکیوں میں شرح اموات بہت زیادہ ہے۔بھارت میں 05-2000 کے درمیانی عرصے میں 4 سال سے کم عمر بچیوں کی موت کی شرح فی ہزار پیدائش میں 18.5 فیصد تھی تاہم موجودہ اعداد و شمار کے مطابق محض صنفی امتیاز برتنے سے شرح اموات میں 22 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔محققین کے مطابق بھارت کے تمام اضلاع میں لڑکیوں کی شرح اموات کا تناسب 90 فیصد سے زیادہ ہے لیکن 4 ریاستوں اتر پردیش، بیہار، راجستھان اور مدھیہ پردیشن میں 2 تھائی شرح اموات ریکارڈ کی گئیں۔تحقیق کے مطابق ہلاک ہونے والی لڑکیوں کی بڑی تعداد دیہی علاقوں سے ہے جہاں تعلیم انتہائی کم اور شرح پیدائش بہت زیادہ ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارت میں بیٹی کے مقابلے بیٹے کی پیدائش کو ترجیح دی جاتی ہے اور اسی سبب لڑکیوں کو بنیادی سہولیات زندگی سے محروم رکھا جاتا ہے اور یوں ان کی شرح اموات میں اضافہ ہوتا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…