اسرائیل کے 28 لڑاکا طیاروں نے شام پر حملے کیئے ، 70 میزائل داغے، روس

11  مئی‬‮  2018

ماسکو / مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)روس کی وزارت دفاع نے اسرائیل کے شام پر فضائی حملے کی تفصیل جاری کی ہے اور کہا ہے کہ اسرائیل کے 28 لڑاکا طیاروں نے شامی علاقوں پر فضائی بمباری میں حصہ لیا ہے اور انھوں نے شامی اہداف پر 70 میزائل داغے ہیں ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل نے 28 ایف 15 اور ایف 16 لڑاکا طیاروں کو حملے میں استعمال کیا ہے۔

انھوں نے فضا سے زمین میں مار کرنے والے 60 میزائل شام کے مختلف علاقوں پر داغے تھے ۔ ان کے علا وہ 10 مزید زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل بھی داغے گئے ہیں۔روس کا کہنا تھا کہ شام کے فضائی دفاعی نظام نے ان میں سے نصف سے زیادہ میزائلوں کو مار گرایا تھا اور باقی میزائلوں سے ہونے والے نقصانات کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔وزارت دفاع نے مزید بتایا کہ اسرائیلی طیاروں نے دمشق کے نواح میں اور شام کے جنوبی علاقے میں ایران کے مسلح گروپوں کے ٹھکانوں اور شامی فوج کے فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنایا ہے۔ادھر اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان لیفٹیننٹ کرنل جوناتھن کونری کس نے کہا کہ روس کو شام میں مختلف اہداف پر حملوں کے بارے میں پیشگی مطلع کردیا گیاتھا۔تاہم انھوں نے اس کی مزید وضاحت نہیں کی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…