حلف اٹھانے سے پہلے روسی صدر پوٹن بڑی مصیبت کا شکار ،کئی شہروں میں ہونیوالے مظاہروں نے صورتحال بگاڑ دی

6  مئی‬‮  2018

ماسکو(آن لائن)روس کے مختلف شہروں میں صدر ولادیمیر پوٹن کیخلاف احتجاجی مظاہروں کے دوران سینکڑوں شہری گرفتار کر لیے گئے،350گرفتار شدگان میں ملکی اپوزیشن کے مرکزی رہنما آلیکسی ناوالنی بھی شامل ہیں۔روسی نشریاتی ادارے کے مطابق دارالحکومت ماسکومیں بھی صدر ولادیمیر پیوٹن کیخلاف ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،جس میں صحافیوں سمیت ہزاروں شہریوں نے حصہ لیا ۔

پولیس نے اس مظاہرے کو بلااجازت اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے آنسو گیس کا استعمال کر کے اس کے شرکاء کو منتشر کرنے کی کوشش کی،گرفتار شدگان میں 41سالہ مرکزی اپوزیشن رہنما آلیکسی ناوالنی کے علاوہ ان کے قریبی اتحادی نکولائی لیاسکن اور بیسیوں دیگر کارکن بھی شامل ہیں،جنہیں ملکی دارالحکومت ماسکو کے ایک وسطی چوک سے احتجاجی ریلی کے دوران حراست میں لیا گیا۔ماسکو میں جس بڑی اپوزیشن ریلی پر قابو پانے کیلئے روسی پولیس کو خاصی تگ و دو کرنا پڑی،وہ موجودہ صدر ولادیمیر پوٹن کی صدارتی عہدے پر تقرری کی چوتھی مدت شروع ہونے سے محض 2دن پہلے نکالی گئی تھی۔روسی صدر کے طور پر اپنے عہدے کی چوتھی مدت کیلئے پوٹن آج (پیر کو) کو حلف اٹھائیں گے۔یہ مظاہرے ماسکو اور سینٹ پیٹرزبرگ سے لے کر سائبیریا اور مشرق بعید تک کے روسی شہروں میں کیے گئے،روسی پولیس نے ملک کے مختلف شہروں میں اپوزیشن کے ان احتجاجی مظاہروں کا ناکام بنانے کی پوری کوشش کی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…