حوثی ملیشیا کا اقتدار وحشت کی نئی تاریخ رقم کر رہا ہے، امریکی سفیر

5  مئی‬‮  2018

صنعاء(این این آئی)یمن میں امریکا کے سفیر میتھیو ٹولر نے کہا ہے کہ حوثیوں کے زیر نگین علاقوں میں جنگجو ملیشیا کا اقتدار یمنی عوام کے لئے وحشت کے سوا کچھ اور نہیں۔مصری اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹولر کا کہنا تھا کہ امریکا روزمرہ کی بنیاد حوثیوں کی وسیع کرپشن، شہری اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں مانیٹر کرتا ہے۔امریکی سفیر نے یہ بات زور دے کر کہی کہ جنگجو ملیشیا کو نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات کی میز سجانی چاہئے تاکہ تمام یمنی شہریوں کے حقوق کا تحفظ کیا جا سکے۔

انھوں ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یمن کے حوثی باغی کرپشن اور انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیاں کر رہے ہیں۔ انھوں نے اس بات کی شدید مذمت کی کہ ایران انہی باغیوں کو ایک آئینی حکومت کے خلاف مسلح مدد فراہم کر رہا ہے۔میتھیو ٹولر نے حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کے سرحدی علاقوں میں نہتے شہریوں کو بیلسٹک میزائل حملوں کا نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ ایسے اقدامات کا کسی کو کچھ فائدہ نہیں، ان سے صرف بحران کو طول مل رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…