پاکستانیوں نے مقام مقدس کو بھی چھوڑا،11رکنی گروہ گرفتار ،جانتے ہیں یہ سب افراد کس شرمناک کام میں ملوث نکلے؟

25  اپریل‬‮  2018

مکہ المکرمہ،ابوظہبی ،ریاض( سی پی پی )سعودی عرب کے شہر مکہ المکرمہ میں پولیس نے غیر ملکیوں کو انعام کا جھانسہ دے کر لوٹنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا ہے ۔ گروہ 11 پاکستانیوں پر مشتمل ہے ۔ مکہ پولیس نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گروہ تارکین وطن کو وٹس ایپ اور موبائل پر میسج بھیج کر مختلف کمینیوں کے نام پر انعام نکلنے کا جھانسہ دے کر انکی بینک تفصیلات اور دیگر نجی کوائف حاصل کرتا تھا۔

پولیس نے اس گروہ کے قبضے سے کئی موبائل اور سمیں برآمد کرلی ہیں ۔ تفتیش کے دوران گروہ نے اعتراف جرم کر لیا ہے ۔ پولیس نے کیس پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا ہے ۔دریں اثنا متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں پولیس نے منشیات فروخت کرنے والے ایشیائی گروہ کو گرفتار کر لیا ۔ ملزمان کے قبضے سے 20کلو ہیروئین برآمد ہوئی ہے تفصیلات کے مطابق گروہ میں 20 ایشائی باشندے شامل تھے۔ملزمان کے قبضے سے 20کلو ہیروئین برآمد ہوئی ہے ۔ ابوظہبی پولیس نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ گروہ کا سربراہ بیرون ممالک سے ان کو منشایات اسمگل کرواتا تھا۔ گروہ کے سربراہ نے ان تمام افراد کو گروپوں میں تقسیم کر رکھا تھا جو مختلف ممالک میں منشیات اسمگل کرتے تھے ۔علاوہ ازیں سعودی کابینہ نے تجارتی رہن کے قانون کی منظوری دیدی ۔قانون کی منظوری ریاض کے قصر یمامہ میں دم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں دی گئی۔ وزیر ثقافت و اطلاعات ڈاکٹر عواد نے اجلاس کے بعد بتایا کہ کابینہ نے بین الاقوامی ، علاقائی اور عرب حالات حاضرہ پر متعدد رپورٹیں سننے کے بعد تجارتی رہن کے قانون کی منظوری دیتے ہوئے حفر الباطن کو میونسپلٹی کا درجہ دے دیا ہے۔سعودی کابینہ نے واضح کیا کہ خادم حرمین شریفین آئندہ ہفتے کو القدیہ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے جس سے مملکت کو مزید اقتصادی فوائد حاصل ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…