متحدہ عرب امارات کے صحراء سویحان میں پھنسے پاکستانی کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے یقینی موت سے بچالیا گیا، وہاں وہ کیسے پھنس گیا تھا؟ جان کر ہی آپ کو ڈر لگنے لگے

25  اپریل‬‮  2018

ابوظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کا صحرائے سویحا ں میلوں دور کوئی درخت دکھائی نہیں دیتا وہاں ایک انسان کا زخمی حالت میں زندہ بچ جانا کسی معجزے سے کم نہیں ۔ خبر کی تفصیل کے مطابق صحرائے سویحان میں ایک پاکستانی نوجوان کوزخمی حالت میں زندہ بچا لیا گیا ۔ خلیج ٹائمز کے مطابق گزشتہ روز 35 سالہ پاکستانی شہری کو نیشنل سرچ اینڈ ریسکیو سنٹر کے ایمرجنسی اہلکاروں نے ہیلی کاپٹر کے

ذریعے تلاش کر نے کےبعد ہسپتال پہنچایا جہاں اسکا علاج کیا جارہا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق یہ نوجوان موٹر سائیکل پر اس خطرناک صحرائی علاقے میں سفر کر رہا تھا کہ ایک جگہ موٹر سائیکل بے قابو ہونے کی وجہ سے وہ نیچے گر گیا ، گرنے کی وجہ سے اسے کافی چوٹیں آئیں ۔ اگر بروقت کاروائی نہ کی جاتی تو یقیناً اس کا بچنا مشکل تھ ا۔ ریسکیو کے عملے کو قریباً 4بچے کے قریب خبر ملی کوئی شخص صحرائے سویحان کی طرف نکل گیا ہے اور وہ وہاں وہ زخمی حالت میں پڑا ہے ۔ ریسکیوں عملہ خبر کے ملتے ہی بروقت کاروائی کرتے ہوئے نہ صرف اسے بچایا بلکہ اسے فوری طور پر ہسپتال بھی منتقل کیا جہاں اس کا بہترین علاج کیا جارہا ہے ۔ نوجوان کی تلاش کے لئے ایک ہیلی کاپٹر کو روانہ کیا گیا اور جلد ہی اس کا سراغ لگا لیا گیا۔ ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہی اسے ابوظہبی کے مفرک ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…