اسرائیل کی شام میں روسی فضائی دفاعی نظام تباہ کرنے کی دھمکی

25  اپریل‬‮  2018

تل ابیب (این این آئی)اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے دھمکی دی ہے کہ شام میں موجود روس کا فضائی دفاعی نظام ایس 300 اسرائیل کے خلاف استعمال ہوا تو اسے تباہ کر دیا جائے گا۔اسرائیلی ٹی وی سے بات چیت میں اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اہم بات یہ ہے کہ روس نے جو دفاعی نظام شام میں اسد رجیم کو دے رکھے ہیں انہیں ہمارے خلاف استعمال نہ کیا جائے۔ اگر وہ ہتھیار ہمارے خلاف استعمال ہوئے تو ہم حرکت میں آئیں گے۔لائبرمین نے کہا کہ ہم شام میں اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے۔

مگر شام کو ایران کی کالونی نہیں بننے دیں گے۔ شام میں بھیجے گئے اسلحے کو ہمارے خلاف استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اگر ہمارے خلاف استعمال کیا گیا تو ہم اس کا جواب دیں گے۔ ہم نہیں دیکھیں گے کہ وہ ایس 300ہے یاایس 700یا کوئی اور چیز ہے۔اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ شام میں موجود روسی دفاعی نظام اسرائیل کے خلاف استعمال نہیں ہو گا کیونکہ دونوں ملکوں کے درمیان کئی سال سے کامیاب تعاون جاری ہے۔ شام میں دونوں ملکوں کے درمیان کوئی پریشان کن صورت حال پیدا نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام میں جو دفاعی نظام ہمارے خلاف استعمال ہو گا اور ہمیں پتا چلے گا کہ شامی رجیم یا اس کے کسی معاون کے ہتھیار ہمارے خلاف استعمال ہوئے ہیں تو ہم انہیں تباہ کر دیں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…