فنڈز میں کرپشن روکنے کیلئے آئی ایم ایف نے نئی پالیسی مرتب کرلی

23  اپریل‬‮  2018

واشنگٹن(این این آئی) عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے ترقی پذیر ممالک میں فنڈز کے لیے دی جانے والی رقم کی کرپشن روکنے کے لیے نئی پالیسی متعارف کروادی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کرسٹین لغراڈ نے خبر دار کیا کہ ترقی پذیر ممالک میں جو فنڈز کی رقم فراہم کی جاتی ہے اس میں کرپشن کی جاتی ہے۔

اور پھر اکثر یہ رقوم دنیا کے دیگر ممالک کے بینکوں میں رکھ دی جاتی ہیں ٗآئی ایم ایف کے مطابق اس پالیسی کا مقصد پرائیویٹ سیکٹر کو رشوت اور پیسہ چھپانے کی سہولیات فراہم کرنے کی پیشکش سے بچانا ہے۔عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے جاری ہونے والے پالیسی پیپرز کے مطابق یہ شواہد موجود ہیں کہ کسی بھی ملک کی مستحکم معاشی ترقی حاصل کرنے کی صلاحیت پر کرپشن کی وجہ سے بہت اثر پڑتا ہے۔آئی ایم ایف کے ایم ڈی کے مطابق کرپشن کے خلاف جنگ کرنے کیلئے ہمیں نجی طور پر کرپشن کی سہولیات فراہم کرنے والے عناصر کے خلاف اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے اور یہ عمل کرنے کیلئے ہم اپنے رکن ممالک کی حوصلہ افزائی کریں گے کہ وہ آئی ایم ایف کو قانونی اور ادارتی فریم ورک تک رسائی دیں۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…