بھارت میں ترقی کے دعوے دھرے رہ گئے،ہر گھنٹے میں کتنے طالبعلم خودکشی کر رہے ہیں ؟بھارتی میڈیا نے بھانڈا پھوڑ دیا

20  اپریل‬‮  2018

نئی دہلی (این این آئی) بھارت میں مودی سرکار کے ترقی کے تمام دعووؤں کے باوجود مایوسی میں اضافہ ہوا ہے اور بھارتی تعلیمی اداروں میں طلبہ کی خودکشی کا سلسلہ جاری ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت میں طلبہ میں خودکشی کے واقعات اب غیرمعمولی نہیں رہے۔ غیر یقینی مستقبل اور دیگر اسباب کی وجہ سے ہر ایک گھنٹے میں ایک طالب علم اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کے لیے مجبور ہو رہا ہے۔

زیادہ تر خودکشی کرنے والے طالبعلم ڈپریشن کا شکار ہوتے ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق طلبہ کے خودکشی کے مختلف اسباب ہیں۔ تاہم پڑھائی کا دباؤ اور غیر یقینی کیریئر سب سے اہم ہیں۔ بعض طلبہ ریگنگ کی وجہ سے پریشان ہوکر اپنی زندگی کو ختم کر لینے کا انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہو جاتے ہیں، جب کہ طالبات چھیڑ خانی سے تنگ آکر خود اپنی جان لے لیتی ہیں۔ بھارت میں جرائم کے اعدادو شمار جمع کرنے والا ادارے نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کی ایک رپورٹ کے مطابق ملک میں ہر روز بیس سے زائد طلبہ خودکشی کر لیتے ہیں۔ گویا کہ تقریباً ہر ایک گھنٹے میں ایک طالب علم اپنی زندگی کا چراغ گل کر رہا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…