یوٹیوب پر ویڈیو نے 40 سال سے بچھڑے خاندان سے ملا دیا

20  اپریل‬‮  2018

ممبئی(این این آئی)بھارت میں ایک شخص کی یوٹیوب پر وائرل ہونے والی ویڈیو نے اس کو 40 برس بعد اپنے بچھڑے ہوئے خاندان سے ملا دیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق40 برس سے لاپتہ کمدرم گھمبیر سنگھ کی ممبئی میں گاتے ہوئے لوگوں سے پیسے مانگنے کی ویڈیو یوٹیوب پر وائرل ہوئی اور اس ویڈیو کی مدد سے ان کے بھائی نے انھیں پہچان لیا۔کمدرم گھمبیر سنگھ 1978 میں 26 برس کی عمر میں منی پور ریاست میں اپنے خاندان سے بچھڑ گئے تھے

۔پولیس نے 66 سالہ کمدرم گھمبیر سنگھ کو تلاش کر کے ان کے خاندان سے ملوا دیا اوریوں وہ منی پور واپس اپنے خاندان کے پاس چلے گئے ۔کمدرم گھمبیر سنگھ کے بھائی کمدرم کالوچندر نے بتایا کہ مجھے اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آ رہا تھا جب مجھے میرے ایک بھانجے نے ویڈیو دکھائی۔ وہ ان کو دوبارہ دیکھنے کی تمام امیدیں کھو چکے تھے۔کمدرم گھمبیر سنگھ کے خاندان کو ویڈیو دیکھنے پر اندازہ ہوا کہ وہ ممبئی میں ہی ہو سکتے ہیں کیونکہ اس ویڈیو کو اکتوبر میں یوٹیوب پر جاری کرنے والے فیروز شکری ممبئی میں ہی رہائش پذیر ہیں۔انسپیکٹر پنڈت ٹھاکرے نے بتایا کہ وہ ہمیں ایک ریلوے سٹیشن کے باہر سے ملے اور اس وقت ان کی حالت بہت بری تھی اور طبعیت بھی ٹھیک نہیں تھی۔انسپیکٹر پنڈت ٹھاکرے کے مطابق کمدرم گھمبیر سنگھ نے انھیں بتایا کہ وہ انڈین فوج کے ایک سابق اہلکار ہیں اور انھوں نے 1978 میں شادی کے فوری بعد اپنا گھر چھوڑ دیا تھا کیونکہ وہ خوش نہیں تھے۔ اس وقت سے وہ ممبئی میں ہی ہیں اور وہ بھیک مانگ کر یا یومیہ اجرت پر محنت مزدوری کر کے اپنا گزارہ کرتے رہے۔انسپیکٹر پنڈت ٹھارے کے مطابق گھمبیر سنگھ کی تصویر منی پور کی پولیس کو بھیجی گئی جس کے بعد ان کی فون پر اپنے چھوٹے بھائی سے ٹیلی فون پر بات کرائی گئی۔ممبئی پولیس نے گھمبیر سنگھ کی اپنے خاندان سے ملاپ کی تصویر بھی ٹوئٹر پر شیئر کی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…