لیبیا کے آرمی چیف اورمشرقی علاقے کے گورنر قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

19  اپریل‬‮  2018

طرابلس(آئی این پی)لیبیا کے آرمی چیف اور مشرقی علاقے کے گورنر عبدالرزاق الناظوری قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنرل الناظوری کے قافلے کو بنغازی شہر میں بارود سے بھری ایک کار کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔لیبی فوج کے شعبہ اطلاعات کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بنغازی میں سید خلیفہ کے مقام پر بارود سے بھری ایک کار سڑک کے کنارے کھڑی کی گئی تھی۔

جیسے ہی آرمی چیف کا قافلہ وہاں سے گذرا کار زور دار دھماکے سے پھٹ گئی۔ تاہم جنرل الناظوری اس حملے میں محفوظ رہے ہیں۔خیال رہے کہ لیبی فوج کے سربراہ جنرل خلیفہ حفتر کے بعد جنرل الناظور کو دوسرا اہم ترین فوجی عہدیدار سمجھا جاتا ہے۔ چند روز قبل جنرل حفتر نے مشرقی لیبیا میں دہشت گردوں کے آخری گاڑی درنہ شہر میں فوجی کارروائی کی دھمکی دی تھی، تاہم جنرل حفتر خود شدید بیمار ہیں اوران کی صحت کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…